شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سیکیورٹی فورسز کے دو جوان شہید

پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہادتوں سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ خبر فوج کے میڈیا ونگ نے اتوار کے روز رپورٹ کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں مقامی طور پر تیار کردہ آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کو امریکی خط کی تحقیقات سے مشروط کردیا

ڈائریکٹر سیف سٹی پراجیکٹ کی پھندا لگی لاش برآمد، آئی جی اسلام آباد کا نوٹس

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز مقامی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سوات کے علاقے چارباغ میں بدنام زمانہ دہشتگرد کی تلاش جاری تھی کہ دھماکہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلہ کے دوارن دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ باروز برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق مارا گیا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہادتوں سے ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، تاہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔

متعلقہ تحاریر