اداکارہ ازیکا ڈینیل کو چیئرمین تحریک انصاف کی فائنل کال کا انتظار
ازیکا ڈینیل نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ازیکا ڈینیل نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اگلی کال کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
اداکارہ ازیکا ڈینیل نے گذشتہ روز رحیم یار خان جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے سربراہ کے اظہار یکجہتی کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیے
مشی خان نے وزیراعظم کی نقالی کرکے تفریح کا نیا ذریعہ فراہم کردیا
ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ازیکا ڈینیل نے لکھا ہے کہ "ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔”
We are with you Imran Khan🇵🇰 #RaheemYarKhanJalsa #ReadyForFinalCall pic.twitter.com/QySngW6eGr
— Azekah Daniel (@azekahdaniel1) September 24, 2022
انہوں نے رحیم یار خان کے جلسے کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ "ہم آپ کی فائنل کال کا انتظار رہے گا۔’
واضح رہے کہ گذشتہ روز رحیم یار خان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ساری پاکستانیوں سے کہتا ہوں اپنی تیاری کرلیں اور میری اگلی کال کا انتظار کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کو متنبیہ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا رانا ثناء اللہ سن لو اب ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے ، ہم نے پلاننگ کرلی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا یہ لوگ جب سے اقتدار میں آئے ہیں اپنے کیسز ختم کروا رہے ہیں ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے خاموش رہیں گے تو وہ غلطی پر ہے۔ جب تک میری جان میں جان ہے میں ان چوروں کے خلاف نکلوں گا اور اپنی قوم کو بھی نکالوں گا۔









