صحافی اور یوٹیوبر بلال احمد کا وڈیو ایڈیٹر اسپارٹن حامد سے مالی فراڈ

فیس بک پر نان لائنر ایڈیٹر (این ایل ای ) اسپارٹن حامد نے الزام لگایا کہ صحافی اور یوٹیوبر بلال احمد نے ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کے لیے ان کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کا معاوضہ  ادانہیں کیا۔ انہوں نے 24 نیوز کے منسلک افراد سے ان کا  دوسرا رابطہ نمبر مانگ لیا

ویڈیو ایڈیٹراسپارٹن حامد نے صحافی بلال احمد کے خلاف  مالی فراڈ کے الزامات عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوبر نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے ان کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کی واجب الادا ادائیگیاں نہیں کیں۔

ایک نان لائن ایڈیٹر (این ایل ای ) اسپارٹن حامد نے صحافی اور یوٹیوبر بلال احمد کے خلاف مالی فراڈ کے الزامات لگائے ہیں، انہوں نے  دعویٰ کیا ہے کہ  بلال احمد نے ان  کو  واجب الادا ادائیگیاں نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے

یونائیٹڈ بینک کاصارف سے فراڈ، صدر نے لوٹی رقم واپس کرنے کی ہدایت کردی

فیس بک پر نان لائنر ایڈیٹر (این ایل ای ) یعنی اسپارٹن حامد نے الزام لگایا کہ صحافی اور یوٹیوبر بلال احمد نے ویڈیوز  کی ایڈیٹنگ کے لیے ان کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کا معاوضہ ادانہیں کیا۔

 

اگر کسی صحافی کو بلال احمد نامی کورٹ رپورٹر جو اپنی ذمہ داریاں 24 نیوز میں نبھا رہے ہیں مجھ سے رابطے کا میسج دے…

Posted by Spartan Hamid on Tuesday, 27 September 2022

 

انہوں نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ اگر کوئی انہیں 24 نیوز ایچ ڈی چینل کے کورٹ رپورٹر بلال احمد کا رابطہ نمبر بھیجے کیونکہ وہ ان کے پیغامات اور ٹیلی فون کالز کا جواب نہیں دے رہے تھے اور ان کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔

حامد نے مزید کہا کہ انہوں نے دوسرے صحافیوں کے ذریعے بلال احمد تک پیغامات پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ بظاہر دعا زہرہ کیس میں زیادہ مصروف دکھائی دے رہے تھے۔

این ایل ای کا کہنا تھا کہ وہ چند دنوں میں اس معاملے پر ایک ویڈیو شیئر کریں گے اور اگر وہ ان سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے تو وہ بلال احمد کو بھیجے گئے اپنے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کریں گے۔

ویڈیو ایڈیٹر نے بلال احمد کے یوٹیوب چینل کے اسکرین شاٹس بھی "نئی تلاش” کے نام سے ایک اور چینل کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر