دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ایڈوانس بکنگ کل شروع ہوگی

پاکستان بھر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، فلم 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی  فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“کی ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کل سے شروع ہونے جارہی ہے۔

فلم آئندہ ماہ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر نے پذیرائی کا نیا ریکارڈ بناڈالا

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر بھارتی فلمساز اور ناقدین کو بھی پسند آگیا

انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلم پروڈکش کی پیشکش اس فلم کو جیو فلمز،ٹرپل اے موشن پکچرز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے تیار کی گئی فلم میں فواد خان،حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور عمیمہ ملک مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

فلم کے ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کل شام 7بجے پاکستان میں شروع کی جائے گی۔30 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ہے جو آئندہ ماہ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اب تک 4کروڑ70لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے،  ٹریلر کو سب سے زیادہ ٹک ٹاک پر 3کروڑ80لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے، یوٹیوب پر 65لاکھ، فیس بک پر 22لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 5لاکھ   ناظرین اس ٹریلر کو  دیکھ چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا تاہم عالمی کرونا وبا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر