بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے بچپن میں کیا چیزیں مشترک تھیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے بیٹنگ اسٹائل اور ریکارڈز کا اکثر موازنہ کیا جاتا ہے۔
بابر اعظم اپنی شاندار بلے بازی اور کارکردگی کے باعث کرکٹ کے تمام فارمیٹس پر ان دنوں حکمرانی کررہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی فارم بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ملاقات
ویرات کوہلی کا بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
ایسے میں دونوں کھلاڑیوں کی بچپن کی تصاویر کا ایک کولاج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں دو مشترک قدریں موجود ہیں ۔ ان تصاویر میں پاکستان اور بھارت کے صف اول کے بلے بازوں نے اپنے بچپن میں تقریباً ایک جیسی شرٹس پہن رکھی ہیں جبکہ دونوں کا ہیئر کٹ بھی بالکل ایک جیسا ہے۔
How come, both babar & kohli are wearing the same shirts 😭
That bowl cut 🥰 pic.twitter.com/85PYXR6tyA
— Masab Aqeel Janjua (@MasabAqeelreal) September 27, 2022
اس کولاج پر پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کسی نے دونوں کھلاڑیوں کو جڑواں بھائی کہہ دیا تو کسی نے کرن ارن کا لقب دیدیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کے ستارے بھی ملتے ہیں ۔
بابراعظم اور ویرات کوہلی کی تصاویر کے کولاج پر دلچسپ تبصرے نیچے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
Destined for greatness!
Btw those flannel shirts are love. ❤️ https://t.co/1j90zoNtkS
— Osama Zafar (@phuppo_jan) September 27, 2022
Inke sitare bhi milte ha lagta ha.. https://t.co/sDT7hEFSIZ
— Mahwish Zahra (@MahwishZahra12) September 27, 2022
karan arjun https://t.co/u6dX44vMze
— hiba pakistani🇵🇰٩(*˘︶˘*).。♡ (@hibafasihi) September 27, 2022
دریں اثنا یہ کوہلی اور بابر اعظم کی واحد تصویر نہیں ہے جس نے حالیہ دنوں میں ٹویٹر پر دھوم مچائی ہے ۔اس سے قبل گزشتہ ماہ ایشیا کپ کےمیچ سے قبل سابق بھارتی کپتان کوہلی نے پاکستانی کپتان بابر اعظم سے ملاقات اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پردھوم مچادی تھی۔
King Virat Kohli and King Babar Azam#ViratKohli𓃵 #BabarAzam𓃵#INDvPAK#AsiaCup2022
Video from Bcci pic.twitter.com/ReiALZvk9Q
— Ahsan Tariq (@AhsanKashmiri89) August 24, 2022
دونوں نےمیدان میں اپنے مسکراتے چہروں کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے باہمی احترام کا مظاہرہ کیا ۔ان مناظر نے ٹوئٹر پر خوب داد سمیٹی تھی ۔پاکستان اور بھارت کے شائقین نے کرکٹ نے دونوں عظیم کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلیے محبت اور احترام کے اظہار کو خوب سراہا تھا۔









