ایشین بوائے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ویلٹر ویٹ چیمپئن بھی ہیں۔ انہوں نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے تھائی لینڈ کے حریف کو چھٹے راؤنڈ میں شکست دی

پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی باکسر نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی سومپوت سیسا کو شکست دیکر جیت اپنے نام کی ۔
پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت منعقدہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ انہوں نے اپنے تھائی لینڈ کے حریف کو چھٹے راؤنڈ میں شکست دی ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی آئی خان کے باکسر حبیب الرحمان کو آذربائیجان میں فائٹ کے لیے اسپانسپر کی تلاش
ایشین بوائے کے نام پر مشہور پاکستانی باکسر اپنے نویں میچ میں کامیابی حاصل کی۔ عثمان وزیر مسلسل 9 ویں پروفیشنل فائٹ میں ناقابل تسخیر رہے ہیں ۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے چھٹے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راؤنڈ میں زیر کیا ۔
بائیس سالہ ایشین بوائے نے جیت کے بعد قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ورلڈ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت مسرت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز ہے ۔ اپنے کیریئر کی سب سے بڑے اور اہم مقابلے میں کامیابی پر انتہائی مسرور ہوں۔
گلگت بلتستان کے علاقے استور سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ویلٹر ویٹ چیمپیئن بھی ہیں۔
عثمان وزیر پاکستان کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔









