ڈالر کے بعد ڈار کا تیل پر وار، پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو بڑا ریلیف

پٹرول 12 روپے 63 پیسے سستا، نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.13روپے سستا ہونے کے بعد 235.30 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ پٹرول پر لیوی کی شرح 32 روپے 42پیسے جبکہ ڈٰیزل پر 12 روپے 58 پیسے کردی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا ڈالر کے تیل کی دھار بھی وار ، عوام کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ، اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کردی ، پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڈ آئل نچلی ترین سطح پر ہے جس کی بنیاد پر پاکستانی عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل پانچویں روز بھی دباؤ کا شکار رہا

حبیب بینک لمیٹڈ کو دہشتگردوں کی مالی معاونت پر امریکا میں مقدمے کا سامنا

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، عوام کو راس آنے لگی ، ڈالر کے ریٹ کم اور روپیہ مستحکم ہونے کے بعد اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف مل گیق۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی جا رہی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کے ریٹ میں 12 روپے 13 پیسے کی کمی کی گئی ہےاور ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لٹر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے کردی گئی ہے۔اسی طرح 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 186 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 32 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 12 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یکم اکتوبر سے مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 15 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل پر لیوی کی شرح 10 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر