پنجاب کابینہ کی 100 ارب روپے کے احساس راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام کی منظوری

چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوسکیں گے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی زیر قیادت پنجاب کابینہ نے اتوار کے روز 100 ارب روپے کے احساس راشن ڈسکاؤنٹ پروگرام کی منظوری دے دی۔

اس بات کا انکشاف چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے! 80 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ "آٹے ، دال ، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہو گی۔ آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔”

یہ بھی پڑھیے

ماہرین تعلیم کی جی سی یو کے وائس چانسلر کے خلاف بیانات کی مذمت

25 مئی کے واقعات کی تحقیقاتی کے لیے ون مین ٹربیونل قائم

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے لکھا ہے کہ "کریانہ دکاندار اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔ جو دکاندار پہلے سے پروگرام میں شامل تھے ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔”

چیئرپرسن احساس پروگرام نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ "دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر 8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔”

پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر نے لکھا ہے کہ "پنجاب میں جو گھرانے احساس راشن رعایت سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ کیو آر کوڈ کے علاوہ 8123 پر گھر کے کسی ایک فرد کا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا پنجاب خدمت مراکز سے رجوع کر کے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔”

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید لکھا ہے کہ "جو گھرانے پہلے سے پروگرام میں رجسٹر تھے وہ اہل ہونگے مگر انکو دوبارہ رجسٹر ہونا ہوگا۔”

متعلقہ تحاریر