عائزہ خان کا ڈانس وڈیو کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ شبنم کو خراج تحسین

اداکارہ عائزہ خان نے ڈانس وڈیو کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ شبنم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عائزہ خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں اداکارہ شبنم پر فلمائے گئے گانے کو اسی پرانے انداز میں فلمایا ہے اور خود شبو گول گپے والی کا کردار اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان اور دانش تیمور کا بولڈ فوٹو شوٹ
عائزہ خان انسٹاگرام پر 1 کروڑ سے زائد فالوورز والی پہلی پاکستانی سیلبرٹی بن گئیں
اداکارہ نے میڈم شبنم پر فلمائےگئے گانے کی اصل وڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ شیئرکی ہے جبکہ ایک اور پوسٹ میں اداکارہ شبنم کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے وڈیوز اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ شبنم جی لیجنڈ کو ہمارا خراج تحسین۔ اپنی پاکستانی ہیروئن کی اس شاندار پرفارمنس کی تقلید کرنا ایک مکمل اعزاز ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ اس وڈیو کو بنانے کے قابل ہونے کیلیے انہیں مسلسل 3راتیں مطالعہ کرنا پڑا اور اسے ایک اور لیجنڈمیڈم نور جہاں کی گائیکی پر فلمایا گیا ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ ان کیلیے ایک خواب تھا، باصلاحیت علی ذیشان کے ساتھ سوٹنگ میں سیٹ پر بہت مزہ آیا۔









