کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالرکی قدر میں اعشاریہ 51 فیصد کی کمی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسےکا ہو گیا ہےتاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار رہا

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ دن بدن مضبوط ہوتاجارہا ہے۔ آج انٹربینک میں ایک ڈالر مزید 1روپے 16 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 230 روپے کا رہا ۔
نئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ منی مارکیٹ میں روپیہ مسلسل ساتویں سیشن میں ڈالر کے مقابلے اپنی قدر بڑھارہا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قدر میں اعشاریہ 51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
اسحاق ڈار کا ڈالر اور پیٹرول 170 روپے تک لانے کا دعویٰ
انٹربینک میں آج ڈالر1 روپے16 پیسے سستا ہوکر 227 روپے 29 پیسےکا ہوگیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 230 روپے پر برقرار رہا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/DlpuEEZ8Vp pic.twitter.com/RrX3BTmmrb
— SBP (@StateBank_Pak) October 3, 2022
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گرین بیک کا لین دین 228 سے 230 روپے میں ہورہا ہے۔
پاکستانی روپیہ 22 ستمبر کو 239.94 روپے کی اب تک کی کم ترین سطح کے قریب گرنے کے بعد مسلسل ساتویں سیشن میں بحال ہورہا ہے۔
گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 11.2 روپے یا 4.9 فیصد بڑھی ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے بعد سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے ۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں نے ڈالر کی قدر کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے ڈالر کو 170 روپے کی سطح پر لانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے ۔









