پاک انگلینڈ سیریز میں تماشائیوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور میں تماشائیوں کی آمد کا تناسب 99.4 فیصد، کراچی میں 95.3فیصد رہا، مجموعی طور پر ایک لاکھ 89 ہزار 595 تماشائیوں نے میدان کا رخ کیا جو 97.35 فیصد بنتا ہے اور پاکستان میں کسی بھی سیریز میں آنے والے تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، پی سی بی


پاک انگلینڈ سیریز میں تماشائیوں کی میدان میں آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،7 میچز پر مشتمل سیریز میں مجموعی طور پر 97.35 فیصد تماشائیوں نے میدان کا رخ کیا جو پاکستان میں کسی بھی سیریز میں تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کے لاہور میں منعقدہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کیلیے مجموعی طور پر 63ہزار 45تماشائیوں نے قذافی اسٹیڈیم کا رخ کیا ، ان تین میچز میں میدان کی گنجائش کے لحاظ سے حاضری کا تناسب 99.4فیصد بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اختتام کو پہنچ گیا؟

پاکستان کی ناقص فیلڈنگ اور بلے بازی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر سوال اٹھادیے

 

پی سی بی کے اعدادوشمار کے مطابق 5واں ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کیلیے 20ہزار 969 تماشائیوں نے میدان کا رخ کیا۔چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں 21ہزار 76شائقین قذافی اسٹیڈیم آئے جبکہ آخری اور ساتویں ٹی ٹوئنٹی میں قذافی اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے شائقین کرکٹ کی تعداد 21ہزار100 رہی  جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور 21 ہزار174شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق  کراچی میں  شائقین کی حاضری 95.3فیصد رہی۔نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ ابتدائی 4 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 26ہزار 550 تماشائیوں نے میدان کا رخ کیا۔

کراچی اور لاہور میں منعقدہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ89ہزار 595تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا جس کے باعث حاضری کا تناسب 97.35فیصد بنتا ہے۔ پی سی بی کے مطابق کسی بھی سیریز میں تماشائیوں کی حاضری کا97.35فیصد تناسب پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ تحاریر