سیلاب کے دوران ایوارڈ شو: حدیقہ کا ناقدین کو تحمل سے جواب، ماہرہ کا سخت ردعمل

ملک میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے دوران کینیڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد تاحال سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ایوارڈ کے منتظمین اور فنکاروں کو تنقید کا سامنا ہے۔ایسے میں اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی اور ماہرہ خان نے ناقدین کو اپنے اپنے انداز میں جواب دیا ہے۔
گلوکارہ و اداکار حدیقہ کیانی اپنے وسیلہ راہ پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں اور انہوں نے سیلاب متاثرین کے 100 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر باضابطہ کام بھی شروع کردیا ہے۔وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے امدادی کام مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا
حدیقہ کیانی نے بلوچستان کے 3 گوٹھوں کی بحالی کا بِیڑا اٹھالیا
حدیقہ کیانی نے ہم ایوارڈز پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ”جیسا کہ کافی حد تک واضح ہے، اس وقت میری توجہ سیلاب متاثرین کی درخواست ، اپنی والدہ اور بیٹے پر ہے،لہٰذا اس سال میں ہم ایوارڈز 2022 میں شرکت کرنے سے قاصر تھی کیونکہ وہ کینیڈا میں منعقد ہوئے تھے اور اس وقت سفر کرنا میرے لیے ناممکن تھا۔“
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ”میں سیلاب کےحوالے سے چیزیں شیئر کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا سے دور رہی ہوں لیکن میری ٹیم اور اہلخانہ نے مجھے مطلع کیا ہے کہ ایوارڈ میں شرکت کرنے والوں، شرکت نہ کرنے والوں اور ایوارڈز کی انصاف پسندی کے بارے میں کافی تنازعات سامنے آئے ہیں ۔ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لاتعداد پیغامات، ٹوئٹس،ٹک ٹاکس اور یوٹیوب ویڈیوز موصول ہوئی ہیں جن میں لوگوں کو تشویش ہے کہ میں تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ایوارڈ نہیں جیت سکی۔“
حدیقہ کیانی نے مزید لکھاکہ”اگرچہ میں نہیں سمجھتی کہ میں اس سال ایوارڈ جیتنے کے لائق تھی، لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے” رقیب سے“ میں میری اداکاری کے لیے اس سال”بیسٹ نیو سنسنیشن“ کا ایوارڈ دیا گیاہے۔ مجھے یہ اس وقت معلوم ہوا جب میری ساتھی اور شاندار اداکارہ اقرا عزیز نے مجھے جیت کے بارے میں پیغام دیا“۔
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ”مجھے عمارہ کاشف (کاشف نثار کی خوبصورت اور مہربان اہلیہ) کی طرف سے بھی ایوارڈ کے بارے میں میری پہلی تہنیتی کال آئی اور اس نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی اور جیسا کہ میں نے کہا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں ایوارڈ کی مستحق ہوں اور میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم ٹی وی نے میرے ساتھ اس وجہ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا کہ میں نے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کی“۔
انہوں نے واضح کیا کہ ”ہم ٹی وی نے مجھے یہ پوسٹ کرنے کے لیے نہیں کہا لیکن میں اسے واضح کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں۔ ہمیں اس دنیا میں مزید افواہوں کی ضرورت نہیں ہے“۔
حدیقہ کیانی نے ایوارڈز جینے پر رقیب سے کی تمام کاسٹ اور ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ”میں جانتی ہوں کہ جو لوگ پریشان ہیں ان کے پاس اپنی پریشانی کی وجوہات ہیں لیکن دوسروں یا صورتحال پر غصہ نکالنے کے بجائے آئیے حل تلاش کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اچھائی کا جشن نہیں منا سکتے یا اپنے کام نہیں کر سکتے، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہمیں دنیا کو تھوڑا سا بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہےاور ایک وقت میں ایک قدم اٹھانا ہے“۔
Its never ok for us – the artists of your country!
I have and will continue to do my part. If it makes you happy, I can take some pictures while at it. Oh but then it’ll be – showing off doing charity. The unkind commentary never ends. You do you. I will do me. ✌🏼 https://t.co/h6gNNeJIAj
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) September 30, 2022
اداکارہ ماہرہ خان نے خود پر ہونے والی تنقید کا ذرا مختلف اور ترش اندا زمیں جواب دیا ہے۔ہم ایوارڈز کے دوران اپنے مہنگے لباس پر ہونے والی تنقید کے جواب میں صحافی رفیعہ زکریا نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ )ماہرہ خان) اپنے چاروں لباس سیلاب متاثرین کو عطیہ کردے گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
ماہرہ خان نے نے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہمارے لئے کبھی کچھ ٹھیک نہیں ہے ،آپ کے ملک کے فنکار! میں اپنے حصے کا کام کرتی رہی ہوں اور کرتی رہوں گی ۔ اگر اس سے آپ کو خوشی ہوگی تو میں اس کام کے دوران کچھ تصاویر لے سکتی ہوں۔ اوہ! لیکن پھراسے دکھاوے کی نیکی کہا جائےگا ۔ غیر مہذب تبصرے کبھی ختم نہیں ہوتے، آپ اپنا کام کریں میں اپنا کام کروں گی“۔
I’m with Mahira on this. I was in Balochistan doing relief work and tremblingly shared photos for fear of “showing off doing good deeds.” I know Mahira and Mashion have been raising funds for flood affectees—she just hasn’t advertised it. https://t.co/GTQonaxgxI
— Mira Sethi (@sethimirajee) September 30, 2022
اداکارہ میرا سیٹھی نے ماہرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ” میں اس معاملے میں ماہرہ خان کے ساتھ ہوں، میں بلوچستان میں امدادی کام کر رہی تھی اور”اچھے کام کرنے کا دکھاوا“ کے ڈر سے کانپتے ہوئے تصاویر شیئر کر رہی تھی۔ میں جانتی ہوں کہ ماہرہ اور مشیون سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں لیکن انہون نے ابھی اس کی تشہیر نہیں کی ہے“۔









