ہمارے سارے استعفے ایک ساتھ منظور کیے جائیں، پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
تحریک انصاف نے عدالت عدلیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیں کہ راجہ پرویز اشرف تمام پی ٹی آئی اراکین کے استعفے ایک ساتھ منظور کریں۔
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے دیئے گئے استعفے منظور نہ کئے جانے کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا اور عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ اسپیکر کو ہدایت دی جائے کہ وہ استعفے منظور کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سو تیئس اراکین قومی اسمبلی میں استعفے دے دیئے تھے موجودہ اسپیکر نے ان میں سے کچھ استعفے منظور کئے جبکہ 112 ارکان کے استعفوں پر غور ابھی زیر التوا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ اسپیکر تحریک انصاف کے ان 112 اراکین کو بلائیں ، اسپیکر تحقیق کرلیں جنھوں نے آئین کی شق 64 کے تحت استعفے دیے تھے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفوں کی منظوری سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔
یہ بھی پڑھیے
اپنے ہی وزیر خزانہ اور بھتیجی نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کردیا
لانگ مارچ اسلام آباد نہیں آئے گا: آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی جائے گی
قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کا ایک ساتھ بھی جائزہ نہیں لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والوں میں علی محمد ، فضل محمد خان، شوکت علی، ڈاکٹر شیری مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد اورمحمد اکرم شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کے 100 سے زائد استعفوں میں سے صرف 11 استعفوں کی منظوری کے خلاف وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف کی دلیل ہے کہ قومی اسمبلی کے 123 ارکان میں سے صرف چند ارکان کے استعفوں کی منظوری موجودہ حکومت کا سیاسی فیصلہ تھا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ ان 123 نشستوں پر پی ٹی آئی کی کلیں سوئپ فتح سے بچا جا سکے۔
اسپیکر راجا پرویز اشرف نے رواں سال جولائی میں پاکستان تحریک انصاف کے 11 ممبران کے استعفی منظور کیے جن میں شیریں مزاری، اعجاز احمد شاہ، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، شاندانہ گلزار خان شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے ان ممبران کے استعفوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔