اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستان میں گھر سے نہ نکلنے کی وجہ بتادی

اکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستان میں گھر سے نہ نکلنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے خاتون ٹوئٹر صارف کی عوامی مقام پر ہراسانی سے متعلق ٹوئٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ کا دل پھینک مردوں کو مخلصانہ مشورہ

عشنا شاہ لاہورمیں کتوں  کے بے رحمانہ قتل اور پناہ گاہ کی تباہی پر پھٹ پڑیں

زنیرا انعام خان نامی ٹوئٹر صارف نے شیخوپورہ میں واقع مغلیہ دور کے شاہکار ہرن مینار کے دورے سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  اپنی دو دوستوں کے ساتھ ہرن مینار کا دورہ کیا، خوبصورت جگہ ہے ۔ ہم وہاں 40 منٹ تک رہے اور ہمارا  تعاقب کیا گیا، ہراساں کیا گیا اور مردوں کی بھیڑ نے پورے وقت ہمیں  ریکارڈ  کیا۔

انہوں نے لکھا کہ  مجھے دوبارہ بتائیں کہ مجھے اس ملک میں عورت ہونے کے بارے میں شکایت کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ بوکھلاہٹ  کا شکار مرد ہمیں عوامی مقامات پردعوےسےنہیں روک سکتے، یہ ملک اتنا ہی میرا ہے جتنا تمہارا ہے۔

اداکارہ عشنا شاہ نے زنیرا انعام خان کے ٹوئٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے  تبصرےمیں لکھا کہ اسی وجہ سے میں جب بھی سفر کرتی ہوں پیدل چلنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتی ہوں ،چاہے اسٹورجانا ہو یا پارک یا عوامی مقام کیونکہ میں جہاں رہتی ہوں وہاں ایساکرنا تقریباً ناممکن ہے۔

متعلقہ تحاریر