ملالہ فلم جوائے لینڈ کی ایگزیکٹو پروڈیوسربن گئیں،فیروز خان کا فلم پر پابندی کا مطالبہ

فلم جوائے لینڈ کل لندن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔ فلم پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے پر اداکار فیروز خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کاسامنا۔

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈ کیلیے پاکستان کی طرف سے باقاعدہ طور پر نامزد کی جانے والی فلم جوائے لینڈ کی اعزازی ایگزیکٹو پروڈیوسر بن گئیں۔

فلم جوائے لینڈ کل لندن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔دوسری جانب  اداکار فیروز خان نے فلم جوائے لینڈ کو ہم جنس پرستی کے فروغ کا ذریعہ قرار دیکر اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم جوائے لینڈ  آسکرایوارڈز  2023کیلیے پاکستان کی طرف سے نامزد

فلم جوائے لینڈ 18نومبر کو  پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی

اداکارہ ثروت گیلانی نے ملالہ یوسفزئی کے فلم کی ٹیم کا حصہ بننے کی خبر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ملالہ کے ٹیم جوائے لینڈ کا حصہ بننے پر خوشی ہوئی۔ فلم کل لندن فلم فیسٹیول میں  پریمیئر  کے لیے تیار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

دوسری جانب اداکارفیروز خان نے فلم جوائے لینڈ کو ہم جنس پرستی کے فروغ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔فیروز خان  کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اورصارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سید زین رضا نامی صارف نے فیروز خان کی اسٹوری اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ صرف پاکستان میں ہی  بیوی پر تشدد کرنے والا ایک شخص  تنقیدی طور پر سراہی جانے والے فلم پر پابندی کا مطالبہ کرسکتا ہے کیونکہ اس میں ایک ٹرانس کردار ہے۔

متعلقہ تحاریر