ملک میں ای پاسپورٹ کا اجراء اور آن لائن کار رجسٹریشن کی جدید سہولیات کا آغاز

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو جدت آمیز سہولیات سے نواز دیا، ڈی جی آئی اینڈ پی نے ای پاسپورٹ  کا باضابطہ  اجراء کردیا جبکہ نادرا نے گھر بیٹھے کار رجسٹریشن سمیت دیگر سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کردیں

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ای پاسپورٹ کا اجراء کردیا ہے۔ ڈی جی آئی اینڈ پی کے مطابق پاکستان اب لیگ آف نیشنز میں شامل ہے جس میں ای پاسپورٹ کی سہولت موجود ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ملک میں ای پاسپورٹ کا اجراء کردیا ہےتاہم پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف سرکاری اور سفارتی پاسپورٹ کے لیے  فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کیسے آگے بڑھا اور پاکستان کیو ں پیچھے رہ گیا ؟

ڈی جی آئی اینڈ پی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ  ملک میں ای پاسپورٹ  کا باضابطہ  اجراء کردیا گیا ہے۔ نئی سہولت کے تحت 5 پاسپورٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی اینڈ پی کے مطابق سرکاری افسران  کو 2 جبکہ سفارت کاروں کو آج 03 سفارتی ای پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں۔پاکستان ی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ای پاسپورٹ کا اجراء جلد شروع   کیا جائے گا ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق ای پاسپورٹ ایک انتہائی محفوظ سفری دستاویز ہے  جس میں ایک مائیکرو  چپ موجود ہوتی ہے جس میں  تمام تر معلومات  موجود رہتی ہے ۔

بائیو میٹرک معلومات  کو   پاسپورٹ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق  کے  عمل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس میں لیزر کندہ کاری کے ساتھ چپ پر مبنی ڈیٹا اسٹوریج موجود ہے ۔

دوسری جانب چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)  طارق ملک نے بھی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے  گاڑی رجسٹریشن   گھر کی دہلیز پر فراہم کر نے کا اعلان کردیا ۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اپنے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے شہری اب صرف 15 منٹ میں اپنی گاڑی کی بائیومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  جدت آمیز سہولت سے  بائیومیٹرک تصدیق  سمیت رجسٹریشن، منتقلی کا تمام تر عمل اور اپنی پسند کا نمبر جیسی سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر