آج کا مرد 4 شادیاں نہیں نبھا سکتا، اداکارہ درفشاں سلیم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کہتی ہیں کہ موجودہ معاشی صورتحال میں  آج کا مرد 4 شادیاں نہیں نبھا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میزبان حسن چوہدری کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملالہ فلم جوائے لینڈ کی ایگزیکٹو پروڈیوسربن گئیں،فیروز خان کا فلم پر پابندی کا مطالبہ

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستان میں گھر سے نہ نکلنے کی وجہ بتادی

 

انٹرویو کے دوران ہنسی مذاق کرتے ہوئے درفشاں سلیم نے کہاکہ  مجھے ایسے مرد نہیں پسند جو شادی شدہ ہوکر بھی ہاتھ میں انگوٹھی نہیں پہنتے، شادی شدہ مردوں کو ہاتھ میں لازمی انگوٹھی پہننی چاہیے۔

حسن چوہدری نے سوال کیا کہ کیا مطلب مردوں کو ماتھے پر لکھوا کر چلنا چاہیے کہ میں شادی شدہ ہوں؟درفشاں سلیم نے کہا کہ ہاں بلکل ، ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کا مطلب ہے کہ میں دستیاب نہیں ہوں۔

حسن چوہدری نے کہا کہ دیکھیں در مسلمان مرد کو 4شادیوں کی اجازت ہے۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ کوئی اجازت نہیں ہے، میں کہتی ہوں کہ آپ ایک نبھائیں اچھی نبھائیں، وہ علیحدہ زمانے تھے،آپ لوگ نہیں نبھا سکتے  4شادیاں۔آج کا مرد نبھا ہی نہیں سکتا۔

اداکارہ درفشاں سلیم نےمزید کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ آج کامرد نبھا سکتا ہے ، آج کل عام طور پر مرد اور عورت دونوں میں عدم برداشت کا مادہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کل مردوں میں یہ تاثر ہے کہ عورت کو سنبھالنا بہت مشکل کام ہے، پھر ایک مرد دو عورتوں کو کیسے سنبھال سکتا ہےاور  خاص  طور پرمو جو دہ معاشی صورتحال  میں جبکہ پٹرول 200 روپے لیٹر ہوچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر