پاکستانی سیاست میں بدزبانی اور بازاری زبان کااستعمال عام ہوگیا
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے حامیوں کیلیے بیہودہ لفظ استعمال کیا، فواد چوہدری کا ٹاک شو میں پختونخوں سے متعلق بیہودہ مذاق، پیمرا کا نوٹس، میزبان کاشف عباسی نے معذرت کرلی

پاکستانی سیاست میں بدزبانی اور بازاری زبان کا استعمال عام ہوگیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے حامیوں کو بازاری لقب سے نواز دیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز پر براہ راست ٹاک شو میں پختونوں سے متعلق بیہودہ مذاق کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
25مئی کے مارچ میں دو غلطیاں ہوئیں ، ہم نے اپنے مخالفین کو جمہوری سمجھا، عمران خان
عمران خان کو ریلیف دے کر عدلیہ نے بہت بڑی غلطی کی، مریم نواز
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے حامیوں پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ڈس انفارمیشن سیل نہیں بلکہ ایک آرمی ہے،عمرانڈوز آرمی کا کام ہر وقت بدنام کرنا ہے، میں جب سے سیاست میں ہوں میری تنخواہ اسپتال کو جاتی ہے۔
#PTI got (Imrandu’s army) says Ishaq Dar. pic.twitter.com/mKGfeHx7Rn
— Raza Zaidi (@Razaazaidi) October 6, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کے لیے اس قسم کی گھٹیا زبان استعمال کرنے پر وزیرخزانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک وزیر خزانہ کے لیے دوسری جماعت کے ووٹرز کے لیے یہ توہین آمیز زبان استعمال کرنا قابل نفرت ہے،یقینی طور پر سیاسی پختگی کا عمر سے کوئی لینا دینا نہیں۔
— awazaar_insaan (@BezaarHoonmein) October 6, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ آپ اس قسم کے شخص سے اور کیا توقع کرسکتے ہیں۔
So what can you expect from a person like this !!!
— cheen (@hasinatariq) October 6, 2022
ایک صارف نے اسحٰق ڈار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈار صاحب ایسےتوہین آمیز لفظ کے استعمال پر آپ کو معافی مانگنی چاہیے، یہ طرز عمل آپ کے قد سے مطابقت نہیں رکھتا ،برائے مہربانی اس سے پرہیز کریں۔
@MIshaqDar50 Apology needed Dar sb for using such derogatory word. Doesn’t suit your stature. Please refrain.
— THaNoS (@spicythanoss) October 6, 2022
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری اے آر وائی نیوز پر کاشف عباسی کے پروگرام میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے سابق وزیراعظم عمران خان پر باتھ روم میں بند کرنے کے الزام پر گفتگو کرتے ہوئے پٹھانوں سے متعلق بیہودہ مذاق کر بیٹھے۔
— Report PEMRA (@reportpemra) October 6, 2022
کاشف عباسی نے فوادچوہدری سے واقعے کی حقیقت سے متعلق سوال کیا کہ کیا ایسا ہوا تھا یا نہیں ہوا تھا،اعظم خان کیا کہتے ہیں؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ وہ تو کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا لیکن انہیں)بشیر میمن) بھی تو کہنا چاہیے کہ وہ مجھےسمجھانے کیلیے باتھ روم میں لے گئے تھے،انہوں نے پٹھان کے ساتھ باتھ روم جاکر بڑا رسک لیا ہے۔
پیمرا نے پروگرام میں فواد چوہدری کے نازیبا اور متعصبانہ جملے نشر کرنے پر اے آر وائی نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کاحکم جاری کردیا۔

پیمرا نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ متعصبانہ تبصرے پر نہ صرف پروگرام اینکر کا رویہ انتہائی غیرپیشہ ورانہ ہے بلکہ اینکر خود بھی مہمان کےجملوں پر ہنستے رہے جوکہ اینکر کے پیشہ ورانہ کردار اور چینل کی ایڈیٹوریل پالیسی پر کڑا سوالیہ نشان ہے۔مذکورہ ہتک آمیز مواد نشر کرنے سے واضح ہوتا ہے کہ چینل کا ایڈیٹوریل بورڈ اور موثر تاخیری نظام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جوکہ پیمرا کے قوانین اور عدالتی احکام کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
Thank you @Kashifabbasiary you have shown grace by tendering unconditional apology. pic.twitter.com/Xt1134dRoR
— Adil Shahzeb (@adilshahzeb) October 6, 2022
دوسری جانب اےآر وائی نیوز کے پرورگرام آف دی ریکارڈ کے میزبان کاشف عباسی نے اپنے پروگرام میں فواد چوہدری کی نازیبا گفتگو نشر ہونے پر پشتونوں سے معافی مانگ لی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اس جملے پر انہیں ردعمل دینا چاہیے تھااور شاید فواد چوہدری کو روکنا بھی چاہیے لیکن غلطی سے ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس غلطی کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔









