وومن ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کردیا

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے ایک میچ میں روایتی حریف بھارت کو 13 رنز سے ہرا دیا، ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف یہ پہلی فتح ہے، شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر ندا ڈار کو کھیل کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھارت کو ایشیا کپ میں 13 رنز سے تاریخ سازشکست سے دوچار کردیا۔ قومی ٹیم نے 2016 کے بعد پہلی بار کسی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔

 پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے ایک میچ میں روایتی حریف بھارت کو 13 رنز سے ہرا دیا۔ کپتان بسمہ معروف نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نے 37 گیندوں پر 56 رنز اسکور کئے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارچ میں وومن ٹی 20 لیگ کروانے کا اعلان

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم نے 20 اوورز میں 137 رنز اسکور کیے جبکہ ان کی 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئیں۔ بھارتی خواتین نے137 رنز کے تعاقب کرنا شروع کیا تاہم پاکستانی خواتین نے انہیں مشکلات میں ڈالے رکھا ۔

پاکستان بالرز نے پوری بھارتی ٹیم کو 124 رنز  پر باہر کردیا۔ پاکستانی بالر نشرا ساندھو نے 3، نداڈار نے 2، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ  حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر ندا ڈار کو کھیل کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف یہ پہلی فتح ہے۔

بھارتی کھلاڑی دیپیتی شرما نے 27 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل  کیں جبکہ پوجا وستراکر نے 2 اور رینوکا سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویمن ایشیا کپ کے 13ویں میچ میں پاکستان ویمن کپتان بسمہ معروف نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

متعلقہ تحاریر