حقیقی آزادی مارچ کا اعلان 2روز میں متوقع، عمران خان کو نظربند کرنیکی تیاری

عمران خان مارچ کا اعلان آج یا کل کردیں گے،ذرائع نیوز 360: حکومت نے عمران خان کو بنی گالہ میں نظربند کرنے کا منصوبہ بنالیا، پنجاب یا خیبرپختونخوا سے مارچ شروع کیے جانے کی صورت میں عمران خان کو قابو کرنے کیلیے پلان بی بھی تیار، عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار گرفتاری میں اہم کردار ادا کرینگے، پولیس ذرائع

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کی جانب سے جانب اتحادی حکومت گرانے کیلیے حقیقی آزادی مارچ کی کال  2 روز میں دیے جانے کاامکان ہے جبکہ حکومت عمران خان کو بنی گالہ میں نظربند کرنے کی تیاری کرلی۔

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان آج یا کل حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔نیوز 360 کےذرائع کے مطابق حکومت نے لانگ مارچ کا اعلان کیے جانے کے فوری بعد عمران خان کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رہنما حامد زمان گرفتار

فکر نہ کریں ٹھیک ہے یا غلط، عمران خان کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق آڈیو لیک

دوسری جانب انگزیری روزنامہ ڈان نے بھی حکومت کی جانب عمران خان کو نظر بند کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔روزنامہ ڈان نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد عمران خان کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کرنے کے لیے پولیس کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع نے ڈان کو مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس قانون کے تحت نظر بند رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے قبل گرفتار کرنے کے لیے ‘پلان بی‘ بھی تیار کیا ہے۔

پلان بی کے مطابق اگر وہ خیبر پختونخوا یا پنجاب سے لانگ مارچ شروع کرتے ہیں اور جنوب سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں روات ٹی کراس پر گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرعمران خان  نے شمال مغرب سے دارالحکومت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس انہیں ترنول میں گرفتارکرلے گی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم سابق وزیراعظم کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور اور پشاور میں پارٹی عہدیداران کے اجلاس میں  حکومت کا تختہ الٹنے کیلیے فیصلہ کن حقیقی آزادی مارچ میں ہر قسم کی قربانی دینے کا حلف لے چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر