جیل بھرو تحریک شروع کرنے جارہا ہوں، عمران خان کا میانوالی میں اعلان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ تمہاری جیلوں میں 70 ہزار لوگ آتے ہیں یہاں لاکھوں تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ تم نے جو تیاری کررکھی ہے میں نے اس سے بہتر تیاری کررکھی ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تم دھاندلی بھی کرلو جیسے پنجاب کے 20 ضمنی انتخابات الیکشنز میں کی تھی ہار تم لوگوں کا مقدر ہو گی ، آپ لوگوں نے چیف الیکشن کمشنر بھی اپنا رکھا ہوا ہے ، تم لوگ اب نہیں روک سکتے اب الیکشن کرانا ہی ہوں گے۔

میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف بہت بڑا سیاستدان ہے ، نواز شریف کا پاکستان دوبارہ آنے دو ایسا استقبال ہوگا ساری زندگی یاد رکھے گا۔ نیب اور ایف آئی اے میں اپنے لوگ بٹھا کر کیسز ختم کروا لیے ۔ پرویز مشرف نے دونوں خاندانوں کو این آر او دیا۔ ان لوگوں نے آتے ہیں اربوں کے مقدمات کرائے۔

یہ بھی پڑھیے

حقیقی آزادی مارچ کا اعلان 2روز میں متوقع، عمران خان کو نظربند کرنیکی تیاری

عمران خان کا کہنا تھا کہ این آر او سب نے لے لیا ہے مریم نواز بچ گئی ہے تو اب زرداری  بھی بچ جائے گا ، یاد ہے نواز شریف نے دو بار آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالا تھا ، مریم نواز کہتی ہیں کیونکہ میں عدالت سے چھوٹ گئی ہوں اس لیے بے قصور ہوں۔ جھوٹ بولتی تھی کہ میرا لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، لندن میں مریم نواز کے اربوں روپے کے فلیٹس ہیں۔ مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ مریم نواز خدا کا واسطہ ہے سچ بولنا سیکھ لو۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں بہت سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی کررہا ہوں ، جو کپتان منصوبہ بندی کررہا ہے تم لوگ وہ منصوبہ بندی کربھی لو گے تو فیل ہو جاؤ گے ، کیونکہ کپتان ایسی منصوبہ بندی کررہا ہے جو تاریخ میں کسی نہیں کی ہوگی ، اسلام آباد کی جانب مارچ تو منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے ، رانا ثناء اللہ ایک قاتل ہے اور شہباز شریف ایک بزدل آدمی ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ حکمران اگر ملک پر رہ گئے تو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا ،

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کمزور اور طاقتور کو قانون کے سامنے برابر رکھتا ہے ، ہمیں انصاف چاہیے جو انسانوں کو آزاد کرتا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان کے مفادات میں ہوں ، ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرستان اور افغانستان بارڈر پر آج بھی ہمارے فوجی شہید ہورہے ہیں ، میانوالی میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ یہ جنگ ہماری نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا میں نے ایک ٹیپ بنا رکھی ہے جس دن مجھے کچھ ہوا وہ ریلیز ہو جائے گی ، اس حکومت کے چار لوگوں نے مجھے مروانے کا پروگرام بنا رکھا ہے ، اگر مجھے قتل کیا گیا تو یہ کہیں گے کسی مذہبی جنونی قتل کردیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا ہوں ، اپنی ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جان کی قربانی دوں گا ، ہمیں جیلوں میں ڈالنے سے نہ ڈراؤ۔ حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ تمہاری جیلوں میں 70 ہزار لوگ آتے ہیں یہاں لاکھوں تیار ہیں۔ رانا ثناء اللہ تم نے جو تیاری کررکھی ہے میں نے اس سے بہتر تیاری کررکھی ہے۔ جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عمران خان نے توہین مذہب کی۔

متعلقہ تحاریر