شیخوپورہ میں سوئے ہوئے 8 افراد مبینہ ذہنی معذور شخص کے ہاتھوں قتل
واقعہ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں پیش آیا، مقتولین مختلف مقامات پر سڑکوں اور کھیتوں میں سو رہے تھے، کلہاڑیوں سے نشانہ بنایا گیا، واردات رات 3 بجے کے بعد کی گئی جب سارا گاؤں سو رہا تھا، ملزم فیض آلہ قتل سمیت گرفتار، ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے، پولیس
شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں 8 افراد کے قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، تمام افراد کو سڑکوں اور کھیت میں سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم فیض ذہنی معذور ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
اوکاڑہ میں جعلی نازیبا تصاویر وائرل کرنے پر 4 بچوں کی ماں کی خودکشی
اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کو اغوا کرکے بھتہ طلب کرنے لگی
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہیچڑ میں مختلف مقامات پر سڑک اور کھیت میں سوئے ہوئے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیض کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔ڈی پی او فیصل مختار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجےکے بعدکیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں پیش آنے والے واقعہ میں ذہنی معذور لڑکے فیض نے تیز دھاڑ آلے سے 8 افراد کو ایک ہی رات میں قتل کردیا۔پولیس نے فیض کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے کھیتوں اور سڑکوں پر سوئے افراد کو رات گئے قتل کیا۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےجامعہ تحقیقات کا حکم دیا ہے https://t.co/T0SHIdRUml pic.twitter.com/MdBjE1WfJr
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 8, 2022
پنجاب پولیس کے ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں پیش آنے والے واقعے میں ذہنی معذور ملزم فیض نے تیز دھار آلے سے 8 افراد کو ایک ہی رات میں قتل کردیا۔
پولیس نے فیض کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے کھیتوں اور سڑکوں پر سوئے افراد کو رات گئے قتل کیا۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےجامع تحقیقات کا حکم دیا ہے