صحافی اسد طور کے کار ایکسیڈنٹ کو قاتلانہ حملہ قرار دینے کی کوشش ناکام

صحافی اسد طور کی گاڑی کو پیش آئے ٹریفک حادثے کو صحافیوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ قرار دینے کی کوشش ناکام ہوگئیں،صحافی عمار مسعود نے بتایا کہ اسد طور بالکل محفوظ ہیں ،یہ ایک ایکسیڈنٹ تھا قاتلانہ حملہ نہیں ہے

صحافی اسد طور کی گاڑی کو پیش آئے ٹریفک حادثے کو صحافیوں کی جانب سے قاتلانہ حملہ قرار دینے کی کوشش ناکام ہوگئیں۔ اسد طورنے بتایا کہ یہ ایک روڈ ایکسڈنٹ تھا تاہم  حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔

اسلام آباد میں صحافی اسد طورکی گاڑی کو پیش آئے ایک حادثے کو  قاتلانہ حملہ قرار دیا جا رہا تھا تاہم بعد میں وہ ایک ٹریفک حادثہ نکلا۔ اسد طور حادثے میں محفوظ رہے ۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی اسد طور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ کر کامران خان پر برس پڑے

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے قریب صحافی اسد علی طورکی گاڑی کو مبینہ طور پر پیچھے سے دوسری گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس کے باعث گاڑی الٹ گئی تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔

جیو نیوز کے اینکر پرسن اور معروف صحافی حامد میر نے اسد طور کے ساتھ پیش آئے واقعے کو ان پر حملہ قرار دیا تاہم انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اسد طور سے بات ہوئی ہے وہ خیریت سے ہیں لیکن ان پر حملہ غیرمتوقع نہیں ہے۔

حامد میر نے کہا کہ اسد طور کے ساتھ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے والے اور انہیں دھمکیاں دینے والے کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ حامد میر نے پولیس سے واقعے کے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حامد میر کے پیغام کے جواب میں حادثے کے شکار صحافی اسد طورنے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ آپ کی حمایت اور ہمیشہ مجھ پر مہربانی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ خدا  آپ کو برکت دے۔

صحافی عمار مسعود نے اپنے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے اپنے پیغام میں بتایا کہ اسد طور بالکل محفوظ ہیں۔ یہ ایک ایکسیڈنٹ تھا قاتلانہ حملہ نہیں۔ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے لیکن اسد طور محفوظ ہیں ۔

سابق داریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اور صحافی مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اسد طور محفوظ ہیں تاہم ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوچکی ہے۔ پولیس نے ہٹ اینڈ رن کے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے جو کہ اس وقت حراست میں ہے۔

واضح رہے کہ اسد طور پراس سے قبل ان کے گھر میں نامعلوم مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا الزام انہوں پاکستان کے حساس ادارے پر عائد کیا تھا تاہم خفیہ ادارے نے اس کی تردید کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر