لیونل میسی رواں سال اپنے کیریئر کا آخری ورلڈکپ کھیلیں گے

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹبالر لیونل میسی رواں سال قطر میں اپنے شاندار کیریئر کا آخری ورلڈکپ کھیلیں گے۔

اس بات کا اعلان اسٹار فٹبالر اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کی ایف سی بارسلونا میں واپسی کی تیاریاں

میسی کو بارسلونا چھوڑنے کی پہلی سزا مل گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  آئندہ ماہ قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا سے اپنے کیریئر کی ابتدا کرنے والے لیونل میسی کا بطور کھلاڑی آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

ارجنٹائن کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ میسی نے کہا کہ”یقیناً  یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے، میں جسمانی طور پر اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں اس سال اچھا پری سیزن کھیلنے میں کامیاب رہا،جو میں پچھلے سال نہیں کر سکا تھا “۔

یاد رہے کہ میسی نے 2016 میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیاتھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ارجنٹائن کے لیے 164میچز کھیلے اور 90 گولز کیےجبکہ اپنے کیریئر میں انہوں نے 711 گول اسکور کررکھے ہیں۔

واضح رہے کہ ہسپانوی کلب بارسلوناسے اپنے کیریئر کی ابتدا کرنےوالے لیونل میسی نے گزشتہ برس فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔حالیہ دنوں میسی کی بارسلونا میں واپسی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر