اداکارہ ماہرہ خان نے فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کا ایک اور ٹیزر جاری کردیا
واضح رہے کہ فلم ساز و ہدایت کار بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاندار فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ آئندہ ہفتے ریلیز ہونے جارہی ہے۔
13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کا اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ "صبح بخیر۔”
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ آئمہ بیگ کی اپنے والد کو شاندار الفاظ میں سالگرہ کی مبارکباد
کومل عزیز نے اداکاری اور کاروبار ساتھ ساتھ کرنے کا راز بتادیا
اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ان شوبز ستاروں میں ہوتا ہے کہ ڈرامہ اور فلم نگری میں راج کرتے ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر کے بیک گراؤنڈ میں مکمل پنجاب کے گاؤں کا ماحول دکھایا گیا ہے ، جبکہ گاؤں کی روایت چارپائی پر بیٹھی فلم کی ہیروئن مائرہ خان ، لیجنڈ آف مولا جٹ فواد خان کو کھانا کھلا رہی ہیں۔
Good morning 💕 @MaulaJattMovie pic.twitter.com/xaKTIpqOEe
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) October 9, 2022
واضح رہے کہ فلم ساز و ہدایت کار بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاندار فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ آئندہ ہفتے ریلیز ہونے جارہی ہے۔13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اعلان کیا ہے کہ فلم کی پہلے دن کی آمدن سیلاب متاثرین کیلیے عطیہ کی جائے گی۔
View this post on Instagram
فلم ساز عمارہ حکمت نے انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ”یہ ملک میں جاری تباہی سے نمٹنے کیلیے ہمارا چھوٹا سا حصہ ہوگا،ہم نے اپنے پری ویو شوز کی آمدنی کو سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا تھا“۔









