آفتاب اقبال کو بابر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی،ٹرولنگ کا سامنا

سینئر اینکرپرسن آفتاب اقبال کواپنےیوٹیوب چینل کے  انفوٹینمنٹ شو خبر ہار میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید مہنگی پڑگئی۔

بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آفتاب اقبال کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کے ”راجہ“مڈل آرڈر کی ناکامی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے

پاک انگلینڈ سیریز میں تماشائیوں کی آمد کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

سینئر اینکر نے 8 اکتوبر ہفتے کے روز ٹیوب چینل پر نشر ہونےو الے اپنے پروگرام میں بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہاکہ  بابراعظم اب اسٹار نہیں رہا ، کم از کم میرے لیے اب وہ اسٹار نہیں ہے،اس لیے نہیں کہ اس نے کیچز ڈراپ کیے یا وہ اسکور نہیں کررہا،اس کے انا کے مسائل ہیں ، وہ کھلاڑیوں کے ساتھ کیڑھ رکھنے لگ گیا ہے۔

انہوں نے بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم بھول رہے ہو کہ تم نے کہاں سے شروع کیا اور اللہ تعالی نے تمہیں کیامقام عطا کیا، تمہیں تو چاہیے تھا کہ زمین میں دھنس جاتے اور تم انا کے معاملات لے کر چل رہے ہو،انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرم اور افسوس کی بات ہے، یہ جو عزت ہوتی ہے وہ من جانب اللہ ہوتی ہے۔

ٹوئٹر صارفین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنانے پرسینئر اینکر کو شٹ اپ کال  دیتے ہوئے ان سے بابراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ۔

ایک صارف نے بابر اعظم کے مختلف کور ڈرائیو شاٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ  بابر اعظم کے یہ شاٹس آفتاب اقبال کی پوری زندگی سے بہتر ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ بابر اعظم کی صرف ایک کوور ڈرائیو آفتاب اقبال کی پوری زندگی سے بہتر ہے۔

سینئر تبصرہ نگار طارق سعید سمیت کئی سوشل میڈیا صارفین نے لیجنڈآسٹریلوی بلے باز این چیپل کا بابراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے دیا گیا ان کا حالیہ بیان شیئرکیا۔ایک صارف نے طنزیہ تبصرے میں لکھاکہ آفتاب اقبال کہیں گے کہ این چینل کو کرکٹ کا کیا پتہ۔

ایک صارف نے سینئر اینکر کو درباری جوکر قرار دیدیا۔ایک صارف نے لکھاکہ بابر اعظم آفتاب اقبال کے شوز سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ایک صارف نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے بابر اعظم سے متعلق خیالات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوہلی کا بابر اعظم کے حوالے سے تبصرہ اور دوسری طرف آفتاب اقبال ہے جس کا پورا کیریئر ہی امان اللہ اور دوسرے فنکاروں کی وجہ سے بنا ہے۔

ایک صارف نے لکھاکہ  کسی آفتاب نامی انکل کے بیان پر ٹوئٹر غصے میں نظر آرہا ہے، یہ آفتاب اقبال کون ہے؟

ایک اور صارف  نے لکھاکہ ویسے آفتاب اقبال کون ہے؟ یہ وہ انسان ہےجو خود کو پوری دنیا سے سے برتر سمجھتا ہے۔

متعلقہ تحاریر