علی ظفر کی چکن کڑاہی بنانے کی دوسری کوشش صارفین کو پسند آگئی

گلوکار علی ظفر نے چکن کڑاہی بنانے کی پہلی کو شش پر صارفین کی شدید تنقید کے بعد دوسری مرتبہ چکن کڑاہی بنائی ہے جو ان کے والد کے ساتھ صارفین کو بھی خوب پسند آئی ہے۔

گلوکار نے اپنے نئے وی لاگ چکن کڑاہی بنانے کے ساتھ صارفین کو منفی باتیں برداشت کرنے اور خوش رہنےکے کارآمد نسخے بھی بتائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کا نئے گانے کی تعریف کرنے والے پرستار سے اظہار تشکر

اریجیت سنگھ زمین سے جڑا صوفی انسان ہے،اسکے کام کرنا چاہتا ہوں، علی ظفر

علی ظفر نے وڈیو نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن  میں لکھا کہ   مجھے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر بہت اچھی دکھنے والی چکن کڑاہی بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کئی راتوں تک میں اس کے بارے میں سوچتا رہا اور آخر کار باورچی خانے میں واپس آگیا۔اب میرے متعلق بری باتیں نہ کریں اور یہ کھائیں۔

 مثبت سرگرمی کے طور پر بنائی گئی  چکن کڑاہی بنانے کی اس وڈیو میں علی ظفر کو ہنسی مذاق کرتے اور کھانا پکاتے دکھایا گیا ہے، علی ظفر چکن کڑاہی بنانے سے قبل اپنے والد کو فون کرکے مدعو کرتے ہیں تاہم ان کے والد بیٹے کے ہاتھ چکن کڑاہی کھانے صاف انکار کردیتے ہیں تاہم بعد وہ بیٹے کے گھر آتے ہیں اور انہیں چکن کڑاہی بنانے کے کارآمد نسخے بھی بتاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

وڈیو میں علی ظفر نے  صارفین کو صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلیے دن میں کم ازکم 20 منٹ کوئی صحت منت سرگرمی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے منفی باتیں اور تنقید برداشت کرنے کا گُر بھی سکھایا۔

وڈیو کے آخر میں گلوکار  اور ان کے والد کو چکن کڑاہی کھاتے اور اسی کی تعریفیں کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔علی ظفر کی جانب سے ہلکے پلکے انداز میں بنائی گئی اس وڈیو کو صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ صارفین راک اسٹار کی چکن کڑاہی کے ساتھ ساتھ ان کی خوش مزاجی کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی راک اسٹار نے گزشتہ سال چکن کڑاہی بنانے کا وی لاگ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا تاہم صارفین کو کھانا پکانے کی ان کی یہ کوشش کچھ خاص پسند نہیں آئی تھی اور انہیں شدیدٹرولنگ  کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر