پیرس فیشن ویک: جرمن ماڈلز کی مہدی حسن کی غزلوں پر کیٹ واک

معروف جرمن فیشن برانڈ جی ایم بی ایچ نے سیلاب سے پاکستان فیشن انڈسٹری پر پڑنے والے منفی اثرات کو زائر کرنے کے لیے پیرس فیشن ویک کو پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے وقف کیا، جرمن ماڈلز نے معروف گلوکار مہدی حسن کی شاندار غزلوں کے ساتھ ریمپ پر واک کی

معروف جرمن فیشن برانڈ جی ایم بی ایچ (Gesellschaft mit beschränkter Haftung) نے اپنے موسم بہارکے سیزن کو  پاکستانی فیشن انڈسٹری کے نام کردیا ۔

جرمن فیشن آرگنائزیشن  جی ایم بی ایچ (GmbH) نے اپنا موسم بہار کا مجموعہ پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے وقف کیا۔پیرس فیشن ویک میں ماڈلز نے مہدی حسن کی غزلوں پر واک کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ نیٹ فلکس کے شو میں جلوہ گر ہونگے

پاکستان کے حالیہ سیلاب کی صورتحال سے نہ صرف شہریوں کے گھر وں اور فصلوں کو سخت نقصان پہنچایا وہیں ملکی فیشن انڈسٹری بھی دباؤ کا شکار ہوئی۔

سیلاب سے پاکستان  فیشن انڈسٹری پر پڑنے والے منفی اثرات کو زائر کرنے کے لیے جی ایم بی یچ نے پیرس فیشن ویک کو پاکستانی فیشن انڈسٹری  کے لیے وقف کیا ۔

پیرس فیشن ویک جرمن ماڈلز نے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کے معروف گلوکار مہدی حسن کی شاندار غزلوں کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GmbH (@gmbh_official)

جرمن لیمٹڈ  کمپنی جی ایم بی ایچ  نے اپنے فیشن کے تمام مجموعے کو پاکستان کے لیے وقف کرکے سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ۔

اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ بھی نیلام  کرکے بولی سے جمع ہونے والی رقم پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کی گئی۔

معروف ہالی وڈ ادا کارہ انجلینا جولی نے بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔

متعلقہ تحاریر