شہرقائد میں ننھے ڈرائیور کی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی
عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر شہر قائد کی معروف سڑک شارع فیصل پر تیز رفتارگاڑی بے قابو کر الٹ گئی تاہم خوش قسمتی حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوامگر حیرت انگیز طور پر کار کا ڈرائیور انتہائی کم عمر بچہ تھا جو کہ حادثے میں محفوظ رہا، شہریوں نے کم عمر ڈارئیورز کی سڑکوں پر مٹر گشتی کے لیے ٹریفک پولیس کو ذمہ دار قرار دیا ہے

شہر قائد میں کے علاقے شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے سامنے تیز رفتارگاڑی بے قابو کرالٹ گئی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر اس حادثے سے ٹریفک پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ لگ گئے ہیں۔
شہر قائد کی معروف سڑک شاہراہ فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر کئی قلازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے باعث نئی کار مکمل تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی ٹریفک پولیس نے فری وہیکل ریپیئرنگ سروس متعارف کرادی
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جب شہر کے متعدد سڑکیں مکمل خالی تھی کہ اس دوران چند بچے نئی گاڑی میں شہر کی سڑکوں پر مٹر گشتی میں مصروف تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابو پر الٹ گئی ۔
حادثے کے فوری بعد شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت گاڑی کے دروازے توڑ کر بچوں کو باہر نکالا تاہم خوش قسمتی سے بچوں کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ محفوظ رہے ۔
پولیس کے مطابق ریجنٹ پلازہ کے قریب تیز رفتار گاڑی جوکہ انتہائی چھوٹے بچے چلارہے کہ قلابازیاں کھاتے ہوئے اُلٹ گئی۔ حادثے میں کار تقریباً مکمل تباہ ہوگئی ہے ۔
صحافی افضل ندیم ڈوگر نے خوفناک حادثے سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں واقعے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے والدین سے درخواست کی کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں ۔
چھٹی کے روز بچوں پر نظر نہ رکھنے آپ کا انجام
کراچی میں اتوار 9 اکتوبر کی صبح شارع فیصل پر خوفناک حادثہ
بچہ ڈرائیور بچے ہی مسافر، تمام محفوظ رہے مگر نئی گاڑی تباہ ہوگئی۔
ویڈیو کے آخر میں لال شرٹ میں بچہ۔ ڈرائیور اور اس کے ہمراہیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔@Khitrafficpol #kids pic.twitter.com/3ZFYB8ijVm— Afzal Nadeem Dogar (@GeoDogar) October 9, 2022
انہوں نے کہا کہ بچوں پر نظر نہ رکھنے آپ کا انجام کراچی میں اتوار 9 اکتوبر کی صبح شارع فیصل پر خوفناک حادثہ بچہ ڈرائیور بچے ہی مسافر، تمام محفوظ رہے مگر نئی گاڑی تباہ ہوگئی۔
دوسری جانب شہریوں نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ ٹریفک اہلکار شہر میں قانون کے نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔
شہرقائد کی تمام تر سڑکوں پر انتہائی کم عمر بچے موٹرسائیکلز اور گاڑیوں چلاتے نظر آتے ہیں جبکہ ٹریفک اہلکار بجائے قانون کے نفاذ کے بجائے رشوت کے عوض انہیں مکمل آزادی فراہم کرتے ہیں۔









