بی جے پی نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی مہم شروع کردی
بی جے پی کے رکن پارلیمان کی تقریب کے شرکا سے مسلمان تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کا حلف لینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) نے دارالحکومت دلی میں مسلمان تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان کی تقریب کے شرکا سے مسلمان تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کا حلف لینے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندوانتہاپسندوں کا 500سال قدیم مسجد پر دھاوا
مسلمان خواتین پر مظالم سے متعلق پریانکا چوپڑا کو دہرا معیار اپنانے پر تنقید کا سامنا
سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن کی جانب سے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی وڈیو کو ساڑھے 6 لاکھ مرتبہ دیکھاجاچکا ہے۔وڈیو میں بی جے پی رہنما ایک میلے میں خطاب کے دوران شرکا سے مسلمان تاجروں کے معاشی بائیکاٹ کا حلف لے رہے ہیں اور اسے مسلمانوں کا دماغ ٹھیک کرنے کا واحد علاج قرار دے رہے ہیں۔
A Hindu majoritarian ruling party MP in Delhi calling his hundreds of supporters to economically boycott minority Muslims in India. pic.twitter.com/XkpLUkUUKN
— Ashok Swain (@ashoswai) October 9, 2022
وڈیو میں میں بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما نے کہاکہ جہاں جہاں یہ آپ کو دکھائی دیں ، میں کہتا ہوں کہ اگر ان کا دماغ ٹھیک کرنا ہے اور انکی طبیعت ٹھیک کرنی ہے توایک ہی علاج ہے اور وہ ہے مکمل معاشی بائیکاٹ۔
انہوں نے میلے کے شرکا سے سوال کیا کہ کیا آپ اس بات سے متفق ہیں تو ہاتھ کھڑا کرکے بولیں کہ متفق ہیں اور میرے ساتھ بولیں کہ ہم ان کا معاشی بائیکاٹ کریں گے، ہم ان کی دکان اور ریڑھیوں سے کوئی سامان نہیں خریدیں گے،ہم انہیں کوئی مزدوری نہیں دیں گے۔
بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما نے کہا کہ آپ بس ایک یہ کام کرلیں ،ان کا یہی علاج ہے۔اشوک سوائن نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ دلی میں ہندو اکثریتی حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی اپنے سیکڑوں حامیوں سے بھارت کے اقلیتی مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔









