سوات واقعہ :مراد سعید کا اسپتال کا دورہ، سلیم صافی تنقید کی زد میں
جیو نیوز کے اینکر پرسن سلیم صافی نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوات واقعے کے متاثرین سے جاکر نہیں ملا جبکہ مراد سعید اسپتال نے دورہ کرکے زخمیوں سے ملاقات کی ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے اینکر پرسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ مراد سعید نے وادی میں پیش آئے واقعے کی مذمت بھی کی

جیو نیوز کے اینکر پرسن سلیم صافی نے سوات فائرنگ کے واقعہ متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان سمیت تحریک انصاف کا کوئی رہنما جائے وقوع پر نہیں گیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔
اینکرسلیم صافی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا سوات ہے مگر مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ یا کوئی وزیر سواتیوں کے ساتھ کھڑا نظر نہیں آیا ۔
یہ بھی پڑھیے
سوات میں دہشتگردوں کی اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق دو بچے زخمی
انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں گزشتہ 9 سال سے عمران نیازی کی حکومت ہے۔ آخری جنرل الیکشن میں یہاں سے 100 فیصد نشستیں پی ٹی آئی کو دلائی گئیں مگر مشکل میں انہوں نے سواتیوں کو تنہا چھور ڈیا ۔
سلیم صافی کے ٹوئٹ پیغام پرانہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ مراد سعید اسپتال کا دورہ کرچکے ہیں اور وہاں زخمیوں سے ملاقات بھی کی ہے ۔
یہ عمران خان کے محمود خان کا سوات ہے. یہاں پچھلے ۹ سال سے عمران نیازی کی حکومت ہے۔ ۲۰۱۸ کے سیلیکشن میں سو فی صد سیٹیں پی ٹی آئی کو دلوائی گئیں لیکن مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی کا وزیراعلی یا کوئی وزیر مشیر یا ممبر پارلیمنٹ سواتیوں کے ساتھ کھڑا نظر نہیں آرہا ۔ https://t.co/JAU3t0U2Yz
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 10, 2022
مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سوات واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد عہد کیا تھا اب مزید اپنے بچوں کے جنازے نہیں اٹھائیں گے ۔
اے-پی-ایس کےبعدہم نےعہدکیاتھاکہ مزید ہم اپنےبچوں کے جنازے نہیں اٹھائیں گے۔اپنے تو چھوڑہم دشمن کے بچوں کو بھی پڑھائیں گے۔ پھریہ کیاپالیسی شفٹ ہے کہ آج پھر ہمارے سامنےوہ لہولہان ہیں اور ہم کبوتر کیطرح آنکھیں موندے بیٹھے ہیں؟ یا پھر ہم شریکِ جرم ہیں؟ pic.twitter.com/bPrpGNfjeT
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) October 10, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عہد تھا کہ اپنے تو چھوڑہم دشمن کے بچوں کو بھی پڑھائیں گے۔ پھریہ کیاپالیسی شفٹ ہے کہ آج پھر ہمارے سامنےوہ لہولہان ہیں اور ہم کبوتر کیطرح آنکھیں موندے بیٹھے ہیں؟ یا پھر ہم شریکِ جرم ہیں؟
انہوں نے کہا کہ سوال تواٹھیں گے کیونکہ نہ یہ 2004 نہیں ہے اور نہ ہم نے ڈالر کے عوض ضمیر بیچیں ہیں۔ 4 ماہ سے سوالات پوچھ رہا ہوں اس حوالے سے مگر مجھے غدار کہا جا رہا ہے ۔
مراد سعید نے کہا کہ میں اس ریاستِ کا شہری ہوں اورسوال کرتا ہوں کہ میرےخون کاسودا کن شرائط پر ہوا؟مجھے دھمکیاں دلوا کرکے خاموش کرنے سے بہتر تھا میری باتوں کی تحقیقات کروالی ہوتی ۔
تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہاکہ نادان دوست یہ ملک ہےتو ہم ہیں، ہماری سیاستیں بھی ہیں اور یہ طاقتیں بھی۔ اسی کی جڑوں میں زہر بھردیں گے تو کہاں جائیں گے؟
جبکہ آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام کامنتخب نمائندہ میں ہوں۔صوبےمیں حکومت میری ہے اورہماری مستقبل کے فیصلے کوئی اور کریں۔
عوام کامنتخب نمائندہ میں ہوں،صوبےمیں حکومت میری ہے اوہماری مستقبل کے فیصلے کوئی اور کریں،اپ تو کہتے تھے حالات ٹھیک ہےتو اج سوات میں اسکول وین پر حملہ کس نے کیا؟ہم کہتے ہےکہ ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھاناہے،پہلے ہمارے بچوں کو تو پڑھنےدو، @MuradSaeedPTIکی پریس کانفرنس pic.twitter.com/L87D2eFMQv
— Saeed Yousafzai (@ur_rahman3) October 10, 2022
انہوں نے کہا کہ آپ تو کہتے تھے حالات ٹھیک ہے تو آج سوات میں اسکول وین پر حملہ کس نے کیا؟ ہم کہتے ہے کہ ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے، پہلے ہمارے بچوں کو تو پڑھنےدو۔









