سوئس بینک نے بھارتی شہریوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نئی دہلی کو فراہم کردیں

سوئٹزرلینڈ نے معلومات کے خودکارنظام کے تحت سوئس بینک میں بھارتی شہریوں کے تمام تر اکاؤنٹ کی تفصیلات نئی دہلی کو فراہم کردیں ہیں، بھارت سے تقریباً 34 لاکھ مالیاتی کھاتوں کی تفصیلات کا اشتراک کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کا معاہدہ طے پایا تھا

سوئٹزرلینڈ کے حکام نے بھارت کو معلومات کے تبادلے کے ایک خودکار عالمی نظام کے تحت سوئس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کا چوتھا سیٹ فراہم کردیا ہے جس میں 101 ممالک کے کھاتوں کی معلومات فرہم کی ہے ۔

سوئس حکام کی جانب سے بھارت کو سالانہ خودکار معلومات کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر اپنے شہریوں اور تنظیموں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا چوتھا سیٹ موصول ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی گجرات میں پولیس اہلکاروں نے مسلمانوں پر کوڑے برسا دیئے

بھارتی حکام کو فراہم کی گئیں معلومات ایک خود کار عالمی نظام کے تحت کی جاتی ہیں۔ چوتھے سیٹ میں سوئٹزرلینڈ نے 101 ممالک کے ساتھ تقریباً 34 لاکھ مالیاتی کھاتوں کی تفصیلات کا اشتراک کیا ہے۔

سوئس حکام کے مطابق  بھارت کو فراہم کی گئیں معلومات کی نئی تفصیلات "سیکڑوں مالیاتی کھاتوں” سے متعلق ہیں جن میں کچھ افراد، کارپوریٹس اور ٹرسٹ سے وابستہ متعدد اکاؤنٹس کے بہت سے معاملات شامل ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) کے حکام نے معلومات کے تبادلے کی رازداری کی شق اوراس سے مزید تحقیقات پر پڑنے والے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے تفصیلات نہیں بتائی ۔

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ اور بھارت کے درمیان 2018 میں آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے معاہدے کے بعد پہلی بار 2019 میں اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئیں تھیں جبکہ اس سلسلے میں یہ چوتھا تبادلہ  ہے

سوئٹزر لینڈ کی فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے) ایک آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے تحت بہت سے ممالک کو معلومات فراہم کرتی ہیں جن میں بحرین، عرب امارات ، کویت اور بھارت سمیت دیگر 70ممالک شامل ہیں ۔

آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے تحت گزشتہ سال  بھارتی حکام کو 100 سےزائد ہندوستانیوں شہریوں اور کمپنیز کی معلومات فراہم کی گئیں  تھیں جن کے خلاف ملک میں  مالی بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات جاری تھیں ۔

متعلقہ تحاریر