بابر افتخار سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں اور انہوں نے کورونا کے خلاف مہم کے دوران اہم ذمہ داریاں اداکیں۔

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پلی بارگین اور 50 کروڑ کی حد مقرر کرنے سے ملزمان کو فائدہ ہوا، سپریم کورٹ

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک ، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق میجر جنرل محمد ظفر اقبال ، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز ، میجر جنرل سید عامر رضا کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مشکل حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں اور انہوں نے کورونا کے خلاف مہم کے دوران اہم ذمہ داریاں اداکیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سیلاب سے پیدا صورتحال کے دوران بھی اہم ذمہ داریاں ادا کیں جبکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بطریق احسن ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے 6 لانسرز میں کمیشنڈ حاصل کیا اور وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے گریجوایٹ ہیں جبکہ فارن اسٹاف کورس اردن سے کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل بابرافتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بطور انسٹرکٹر ذمہ داریاں ادا کیں اورآپریشن ضرب عضب کے دوران میر علی میں بریگیڈ کو کمان کیا۔

متعلقہ تحاریر