حیدرآباد سے ایک اور نابالغ ہندو لڑکی اغوا، سائیں سرکار کی پولیس سوتی رہ گئی
اسد حیدر نامی ٹوئٹر صارف نے ایک لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حیدرآباد سے ایک اور کم عمر ہندو لڑکی چندہ مہاراج کو اغوا کرلیا گیا ہے، انہوں نے اپیل کی معصوم بچی کو بچایا جائے ورنہ اس کا مذہب بھی جبری طور پر تبدیل کردیا جائے گا

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد سے ایک اور کم عمر ہندو لڑکی چندہ مہاراج کے اغوا کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد حیدر نامی صارف نے ایک لڑکی کی تصویرشیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حیدر آباد سے ایک اور کم عمر ہندو لڑکی چندہ مہاراج کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کرینہ کے اغوا کے خلاف ہندو برادری کا زرداری ہاؤس کے باہر احتجاج
اسد حیدر نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے ایک اور نابالغ ہندو لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ برائے کرم اسے بچایا جائے کہ اس سے قبل اسے مسلمان کرکے شادی کرلی جائے ۔
محمد طارق نامی ٹوئٹرصارف نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر شیری رحمان، عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے انسانی حقوق کا محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
@sherryrehman @BBhuttoZardari its a series. How do you claim to be defender of human rights when such things are not prevented right under your nose.
— Muhammad Tariq (@tariq964) October 11, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سلسلہ ہے۔ جب آپ کی ناک کے نیچے ایسی چیزوں کو روکا نہیں جاتا تو آپ انسانی حقوق کے محافظ ہونے کا دعوی کیسے کرتے ہیں؟۔
شہبازالحق نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے واقعے کی مذمت کی گئی۔ صارف نے لکھا کہ واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ واقعے پر کارروائی کرے ۔
Condemnable in strongest words. Rights of minorities must be safeguarded. That’s in line with Islamic teachings. Administration must act timely.
— Shahbaz ul Haq (@Shahbaz93416086) October 11, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ یہ اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔ انتظامیہ بروقت کارروائی کرے۔
یاد رہے اس سے قبل آصف علی زرداری کے آبائی شہر نواب شاہ سے نوجوان ہندو لڑکی شریمتی کرینہ کو بھی مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا۔
شریمتی کرینہ کے اغوا اور جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف نواب شاہ کی ہندو برادری نے سابق صدر آصف زرداری کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا ۔