سکھر میں وجہ سے مچھروں کی بہتات، مچھر دانی بیچنے والی کی چاندی ہوگئی
سکھر اور گردنواح میں سیلابی صورتحال اور موسمی تبدیلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی پھیلنے سے مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے انسداد کے لیے شہریوں نے مچھر دانی کی خریداری تیز کردی ہے ، شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے اسے حکومت سندھ کی نااہلی قرار دیا

سکھر اور گردنواح میں سیلابی صورتحال اور موسمی تبدیلی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی پھیلنے سے مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ملیریا کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں ۔
سکھر میں بھی موسمی تبدیلی کے بعد مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد مچھروں سے بچنے کے لئے مچھردانیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
محکمہ صحت سندھ کی مجرمانہ غفلت سے کروڑوں روپے کی ایمبولینسز کباڑ بن گئیں
سکھر شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ،ایوب گیٹ ،ملٹری روڈ و دیگر شاہراوں اور سڑکوں کے کنارے رنگ برنگی چھوٹی بڑی مچھر دانیاں فروخت کی جارہی ہیں۔
مچھروں کے ستائے شہری ان سے نجات کے لیے مچھر دانی اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔ مچھر دانی فروخت کرنے والوں میں طلب بڑھنے کی وجہ سے قیمتیں بھی بڑھادیں ہیں۔
سڑک کنارے مچھر دانی کے خریداروں کا کہنا ہے کہ بازار جانے سے بہتر ہے کہ یہاں سے مچھر دانیاں خرید لیں جائیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ضروری چیز ہے اس لیے خریدنے پڑ رہی ہے
شہریوں نے اپنے منتخب نمائندے خورشید شاہ اور حکومت سندھ سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نا ہونے کے برابر ہیں۔









