کرپٹ ہوتا تو نواز شریف کی طرح دم دبا کر بھاگ جاتا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے زرداری اور شریف خاندانوں کی کرپشن پر فلمیں بنارکھی ہیں ، جن میں ان کو کرپٹ کہا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کرپٹ تو نواز شریف کی طرح دم دبا کر بھاگ جاتا ، چیف الیکشن کمشنر ایک بددیانت آدمی ہے ، ہر روز ضمانت کے لیے عدالت جاتا ہوں ، مولانا قاسم اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف اور زرداری ایماندار آدمی ہیں تو میں سب کو کہوں گا ان کو ووٹ دیں۔

مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اگر عمران خان کرپٹ ہوتا تو نواز شریف کی طرح ملک سےباہر ہوتا۔ ہر روز ضمانت کرانے کے لیے عدالت جاتا ہوں مگر ملک سے باہر نہیں جاتا۔

یہ بھی پڑھیے

منسٹر فار سسٹم سے گندی زبان کے ایک ایک لفظ کا حساب لیں گے، حلیم عادل شیخ

کامران ٹیسوری کے گورنر بنتے ہی ایم کیو ایم میں اختلافات کی دراڑیں نمایاں ہو گئیں

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا اللہ بھی اچھائی اور برائی میں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دیتا ، مولانا قاسم سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کا ضمیر چوروں کے ساتھ کھڑے ہونے کی اجازت دیتا ہے ، مولانا قاسم اگر آپ سمجھتے ہیں نواز اور زرداری ایماندار ہیں تو میں خود سب کو کہوں گا کہ ووٹ ان کو دے دو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دو خاندان پچھلے 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ، چوروں نے ملک کو مقروض کردیا ہے ، لوگ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پوچھیں کیا یہ دو خاندان ایماندار ہیں ، گھر میں بچوں سے پوچھیں نواز شریف اور زرداری ایماندار ہیں ، چیلنج کرتا ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس میں کسی وزیراعظم نے اتنا کم پیسہ خرچ نہیں کیا ہو گا جتنا میں نے کیا ہے۔ کوئی بتائے میں نے ایک بھی فائدہ اٹھایا ہو۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں 13 فیکٹریاں لگائیں ، ان کے لندن میں بڑے بڑے فلیٹ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر ایک بد دیانت آدمی ہے ، وہ ان چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے ، ان لوگوں نے 10 سے 15 ہزار جعلی ووٹوں کو منصوبہ بنایا ہوا ہے ، مگر ہم دھاندلی کے باوجود ان کو ہرائیں گے۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا جس ملک اور قوم پر چور ملسط ہوتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ چوروں کے خلاف عوام کو جگاتا رہوں گا ، مجھ پر ہر روز نئی ایف آئی آر کٹتی ہے ، بی بی سی نے دو خاندانوں کی کرپشن پر فلیمی بنائی ہوئی ہیں ، ایک ملک بتا دیں جہاں کی لیڈرشپ کرپٹ ہو اور وہ ملک ترقی کررہا ہو؟

ان کا کہنا تھا میں نے اقتدار میں آکر باپ اور دادا کی زمینیں بھیچ دیں ، نواز شریف نے اقتدار میں آکر فیکٹریاں لگائیں ، 26 سال پہلے ان چوروں کی کرپشن کی وجہ سے سیاست میں آیا۔

متعلقہ تحاریر