ایم اے جناح روڈ کی عمارت پر چڑھنے والے نشئی کو امدادی کارکنوں نے بچالیا

ایم اے جناح روڈ پر قائم موبائل مارکیٹ کی دوسری منزل کے شیڈ پر چڑھنے والے شخص کے والد کا کہنا ہے اس کا بیٹا ذہنی مریض ہے جمعرات کی صبح سے لاپتا تھا۔

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر قائم موبائل مارکیٹ کے شیڈ پر چڑھنے والے نشے کے عادی شخص کو پولیس اور ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محمد علی جناح روڈ پر واقع موبائل مارکیٹ میں نشے کا عادی شخص داخل ہوا تو گارڈ نے چور سمجھ کر شور مچا دیا جس پر ذہنی معذور شخص نے دوسری منزل کی کھڑی سے شیڈ پر چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیے

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جیو نیوز پر عمران خان کو گالی، پیمرا خاموش تماشائی بن گیا

رات گئے پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس ، رینجرز اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری موبائل مارکیٹ کے باہر پہنچ گئیں۔

فائر فائٹرز نے چار گھنٹوں کی کڑی محنت کے بعد نشے کے عادی شخص کو ریسکیو کرتے ہوئے بلڈنگ سے نیچے اتارا ۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نشے کا عادی شخص چوری کی نیت سے بلڈنگ میں داخل ہوا تھا۔ تاہم گارڈ کی جانب سے شور کرنے پر عمارت کی دوسری منزل کی راہداری پر چڑھ گیا تھا۔

فائر فائٹرز نے تیسری منزل کی کھڑی سے چھلانگ لگا کر نشے کے عادی شخص کو ریسکیو کیا۔

جبکہ نشے کے عائد شخص نور محمد کے والد کا کہنا ہے اس کا بیٹا ذہنی مریض ہے ، جس کا علاج چل رہا ہے ، آج وہ دوائی کھا کر گھر سے نکلا تھا اور یہاں پہنچ گیا۔

نور محمد کو ریسکیو کرنے والے فائر فائٹر شبیر کا کہنا تھا ہمیں اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں ہم اس کو پکڑیں اور یہ ہمیں زخمی نہ کردے ، کیونکہ اس کے ہاتھ میں شیشہ تھا۔

بعدازاں پولیس نے ذہنی مریض شخص نور محمد کے والد کی درخواست پر اسے اپنے والد کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ تحاریر