آؤ مل کر کھاتے ہیں، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین روز میں اچھی خبریں سامنے آئے گی جو صوبے کے مفاد میں اہم ثابت ہوگی۔

کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر  تعیناتی اپنا رنگ جمانے لگی ، پاکستان پیپلز پارٹی کی زیرقیادت سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی پیش کش کردی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  کے درمیان ہم آہنگی کی زندہ مثال سامنے آگئی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹ ہوتا تو نواز شریف کی طرح دم دبا کر بھاگ جاتا، عمران خان

سینیٹر اعظم سواتی آرمی چیف او ر اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس پر گرفتار

ذرائع کے مطابق  دونوں جماعتوں کے بعض رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ابتدائی بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دو تین دنوں میں دونوں جماعتوں کے بڑے رہنماؤں کے مابین اس بارے میں حتمی بات چیت بے پا جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایم کیو ایم نے بلدیات  ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور آئی ٹی کی وزارتیں مانگ لی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے تین وزارتوں کے ساتھ ساتھ دو مشیران کی نشستیں بھی مانگی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان اگلے چند روز میں  مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ دار رہنما نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین روز میں اچھی خبریں سامنے آئے گی جو صوبے کے مفاد میں اہم ثابت ہوگی۔

متعلقہ تحاریر