کراچی ڈیفنس میں گھریلو ملازم کی 6سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار
واقعہ ڈیفنس فیز 7 میں پیش آیا، والدین بچی کو ملازم کے پاس چھوڑ کر گئے تھے، ملزم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار، والدین نے گھر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی، ملزم کاشف کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے اپنے مالکان کی 6 سالہ بیٹی کومبینہ طور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
طالبہ نے بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے شخص کو بے نقاب کردیا
لاہور میں کار سواروں کی لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی، وڈیو بھی بنائی
درخشاں تھانے کی پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 7 میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ واقعے کے وقت بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے، گھریلو ملازم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والدین گھر پہنچے تو بچی کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کیلئے فوری طور پر تھانے پہنچے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔









