مسلم لیگی رہنماؤں کو لندن کے بعد امریکا میں بھی تضحیک آمیز نعروں کا سامنا
پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے اسحاق ڈار کو امریکی ایئرپورٹ پر تضحیک آمیز کلمات کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، وڈیو میں اسحاق ڈار کے ساتھ موجود ایک شخص نے سمندر پار پاکستانیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا: ’’تم مجھے نہیں جانتے‘‘

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کو برطانیہ کے بعد امریکا میں تحریک انصاف کے حامیوں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ امریکا آمد کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بدترین تضحیک آمیز نعرے بازی کی گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کو برطانیہ کے بعد امریکا میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑگیا ۔ اسحاق ڈار کو امریکی ایئرپورٹ پر بد ترین نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑگیا ۔
یہ بھی پڑھیے
لندن : اورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کے حق میں نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو امریکی ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانی کی جانب سے تضحیک آمیز کلمات کا سامنا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اسحاق ڈار کی امریکا آمد پر چور چور کے نعرے اور گالیوں کا تبادلہ#News360 #IshaqDar #PMLN #PTI pic.twitter.com/TPcAPVlGTs
— News 360 (@officialnews360) October 14, 2022
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نےاخلاقایات سے عاری سخت جملے ادا کیے جس کے بعد ڈار نے مذکورہ شخص کو کہا کہ تم جھوٹے ہو۔ اس شخص نے وفاقی وزیر کو چور اور جھوٹاکہا۔
وڈیو میں اسحاق ڈار کے ساتھ موجود ایک شخص نے سمندر پار پاکستانیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا: ’’تم مجھے نہیں جانتے‘‘۔ بعد ازاں مذکورہ شخص اور اوورسیز پاکستانی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
واضح رہے کہ ڈار عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا میں ہیں۔ملک میں تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان بین الاقوامی قرض دہندگان سے نئی شرائط طلب کرے گا۔
وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کو ملک میں ہونے والی تباہی کے بارے میں بتایا جس سے انفراسٹرکچر، فصلیں اور لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہوا ہے۔









