صوفیہ مرزا کو بچیوں کے اغوا کے کیس میں اہم کامیابی ،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی جڑواں بچیوں کے اغوا کیس میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔
سپریم کورٹ نے بچیوں کو اغوا کرنے کےبعد جعلی ماں بن کر جعلی پاسپورٹ پر دبئی لے جانے والی ملزمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرمتعلقہ عدالت کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کے اغوا میں ملوث سابق شوہر کی گرفتاری کی کوششیں تیز
دو بچیاں یو اے ای میں پھنسی ہیں، ہم اسلامی دنیا کی باتیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ
صحافی عادل عباسی نےاداکارہ صوفیہ مرزا کی سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ماڈل صوفیہ مرزا کی بچیوں کو ملک سے باہر لے جانےمیں ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کے کیس میں سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ماڈل @IamSophiaMirza کی بچیوں کو ملک سے باہر لیجانے مین ملوث ملزمہ کی ضمانت منسوخی کاکیس
عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دوماہ میں فیصلہ کرنےکاحکم دےدیا
عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دےدی
عدالت نے ملزمہ کی پاسپورٹ ٹرائل کورٹ بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی pic.twitter.com/GlPvOt4iPQ— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) October 13, 2022
عادل عباسی نے مزید بتایا کہ عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دے دی اور ملزمہ کی پاسپورٹ ٹرائل کورٹ بھیجنے کی درخواست مستردکردی۔
Justice prevailed .. accused sadaf naz who became mother of my daughters and made fake passports of my babies and smuggled them to Dubai has to attend trial. No one is above law https://t.co/sbNTM0rj7u
— Sophia Mirza (@IamSophiaMirza) October 13, 2022
اداکارہ صوفیہ مرزا نے عادل عباسی کی ٹوئٹ پرری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا کہ انصاف کا بول بالا ہوا.. میری بیٹیوں کی ماں بننے والی اور میری بچیوں کے جعلی پاسپورٹ بنا کر دبئی سمگل کرنے والی ملزمہ صدف ناز کو مقدمے میں حاضر ہونا ہے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔