علیزے شاہ پر رنگ گورا کرنے کی کریم کے اشتہار میں کام کرنے پر تنقید
اداکارہ علیزے شاہ اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ اس مرتبہ رنگ گورا کرنے کی کریم کے اشتہار میں کام کرنے پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
نوجوان اداکارہ حال ہی میں رنگ گورا کرنے والی کریم ’فیس فریش ‘ کےاشتہار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔اداکارہ نے اس اشتہار کی وڈیو کواپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا تاہم صارفین کو یہ اشتہار بالکل پسند نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
علیزے شاہ اور شہزاد شیخ کی ڈرامے کی شوٹنگ کیلیے کشمیر کی سیر
علیزے شاہ کا اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
View this post on Instagram
صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر جلے کٹے تبصرے کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا ہے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ فیئرنس کریم کو کیوں فروغ دے رہی ہیں؟ لوگوں کو اپنی جلد کے ساتھ مطمئن رہنے پر مائل کرنے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ ہم خوبصورتی کے ان طے شدہ معیارات سے کب جان چھڑائیں گے؟
ایک اور صارف نے لکھاکہ میرا خیال تھا کہ ہم گورا کمپلیکس سے جان چھڑا چکے ہیں۔ایک صارف نے لکھاکہ آپ کی جلد کو تباہ کرنے کیلیے ایک اور پروڈکٹ آگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ کی سگریٹ نوشی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، بعدازاں اداکارہ نے اپنی ذاتی وڈیو وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔