سیاستدان ہارڈ ٹاک میں انٹرویو کی آفر قبول نا کریں
برطانوی نژاد جارج فلٹن نے جو پاکستان میں ایک نجی ٹی وی پر بطور میزبان کام کر چکے ہیں ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اُس ٹویٹ میں اُنہوں نے بی بی سی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے رہنما اصول بیان کیے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں انٹرویو بدھ کے روز صبح سے ہی سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔
یہ انٹرویو ایک خاص کلپ کی بنیاد پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا رہا۔ وہ کلپ بی بی سی ہارڈ ٹاک کے میزبان اسٹیفن ساکر نے خود شیئر کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہیں گے کہ اُن کا پورا انٹرویو دیکھا جائے۔
پاکستان میں اُس انٹرویو کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان سوشل میڈیا پر مقابلے کی فضاء قائم ہو گئی تھی۔ برطانوی نژاد جارج فلٹن نے جو پاکستان میں ایک نجی ٹی وی پر بطور میزبان کام کر چکے ہیں ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اُس ٹویٹ میں اُنہوں نے بی بی سی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے رہنما اصول بیان کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اُنہوں نے لکھا کہ وہ بی بی سی ہارڈ ٹاک پاکستان کے سابق پروڈیوسر کے طور پر پاکستانی سیاستدانوں کو پروگرام کی تیاری میں مدد دے سکتے ہیں۔ پہلے سبق کے طور پر اُنہوں نے لکھا کہ انٹرویو کی آفر قبول نا کریں۔
As a former producer of BBC Hardtalk Pakistan, I am willing to offer my services, for a fee, to Pakistani politicians on how best to prepare for the interview. Lesson 1: Don’t accept offer of interview. #HardTalk #BBCHardTalk
— George Fulton (@GeorgeFulton1) December 1, 2020
بی بی سی کے حالیہ انٹرویو میں اسحاق ڈار سے زیادہ تر اُن کی پاکستان یا دنیا بھر میں جائیدادوں سے متعلق سوالات کیے گئے۔ اُن سوالات کے جواب میں اُنھوں نے پاکستان میں اپنا ایک گھر تسلیم کیا جس پر اُن کے بقول حکومت کا قبضہ ہے۔
اِس کے علاوہ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ اُن کے بچوں کے پاس دبئی میں ایک ولا ہے کیونکہ وہ وہاں 17 سال سے زیادہ عرصے سے کاروبار کر رہے ہیں۔ لیکن اِس انٹر ویو کے علاوہ اس سے قبل اسحاق ڈار اپنے سمدھی اور دوست میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے لیے مشکلات پیدا کر چکے ہیں۔
My interview with former Finance Minister @MIshaqDar50 seems to be causing quite a stir in #Pakistan.
Well worth watching the whole interview if you can… @BBCHARDtalk on @BBCWorld https://t.co/PAuyjw6EsP— Stephen Sackur (@stephensackur) December 1, 2020
جب پاکستان میں پانامہ گیٹ کی تحقیقات ہو رہی تھیں تو قومی احتساب بیورو کے وکلاء نے عدالت میں اسحاق ڈار کا اقبالی بیان جمع کرایا تھا جس میں اُنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ حدیبیہ پیپر مل میں منی لانڈرنگ کی گئی تھی۔
یہ بیان 25 اپریل 2000 میں ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ بیان کے مطابق یہ منی لانڈرنگ سکندر مسعود قاضی اور طلعت مسعود قاضی نامی دو بھائیوں کے اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی جن کا تعلق متوسط طبقے سے تھا۔
بعد میں اِن اقبالی بیانات کے بارے میں کہا گیا کہ وہ طاقت کے زور پر زبردستی لیے گئے تھے۔ اسحاق ڈار حالیہ انٹرویو پر خاص طور پر حکمراں جماعت اور حامی سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر حملے کر رہے ہیں۔ لیکن اِ ن حملوں کی زد میں صرف اسحاق ڈار نہیں آ رہے بلکہ صحافیوں کو بھی گھسیٹا جا رہا ہے۔
Pakistan’s anti-corruption body alleges former finance minister Ishaq Dar has assets "beyond his known sources of income”@stephensackur asks Ishaq Dar just what does he own? And will he return to Pakistan to answer these allegations? pic.twitter.com/jzEpJ9JriN
— BBC HARDtalk (@BBCHARDtalk) December 1, 2020
اکثر ٹوٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر صحافی پیسے لے کر سوال نا کرے تو اِس قسم کے سوال کیے جاتے ہیں۔ اور حکومت پر تنقید کرنے والے کئی صحافیوں کی میمز بھی سامنے آئی ہیں۔