مہوش اعجاز کی ڈیزائنرز کی جانب سے محنت کش طبقے کی غلط عکاسی پر تنقید

عرب نیوز سے وابستہ شوبز رپورٹر ، فلمی ناقد اور اسکرین رائٹر مہوش اعجاز نے طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے فیشن ڈیزائنرزکو تنقید کا نشانہ بنای ہے۔
خاتون صحافی نے محنت کش طبقے کی غلط انداز میں عکاسی پر اعتراض اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان کا ڈانس وڈیو کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ شبنم کو خراج تحسین
عائزہ خان نے شادی کی تصویر شیئر کرکے دانش تیمور سے کیا کہا؟
مہوش اعجاز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ عائزہ خان فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کامتعارف کرایا گیا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ دو باڈی گارڈز مضحکہ خیز انداز میں کھڑے ہوئے ہیں۔
Fetishization of the working class by elite designers is something I’ll never understand. Is this supposed to say something else? What am I missing? pic.twitter.com/FmnvH9ASWI
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) October 16, 2022
اشرافیہ کے ڈیزائنرز کے ذریعہ محنت کش طبقے کی فیٹشائزیشن ایسی چیز ہے جسے میں کبھی نہیں سمجھ پاؤں گی، کیا اس میں کچھ اور کہنے کی کوشش کی گئی ہے؟کیا میں کچھ نظرانداز کررہی ہوں؟
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے ملبوسات کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک وڈیو کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبنم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ان پر فلمائے گئے مشہور گیت’شبو نصیبو والی‘ کو دوبارہ عکس بندکیا تھا۔









