شوبز میں علیحدگی کا موسم، عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق
دونوں فنکاروں کا باہمی رضامندی اور احترام کیساتھ علیحدگی کا اعلان، عمران اور کرن 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ایک بیٹے کے والدین بھی ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں علیحدگی کا موسم پوری آب و تاب سے جاری ہے،فیروز خان اور علیزے شیخ اور ثنا خان،فخر جعفری کے بعد ایک اور خوبصورت جوڑی اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کرن اشفاق حسین ڈار نے بھی باہمی رضامندی سے طلاق کا اعلان کردیا۔
اگست میں دونوں فنکاروں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا تھا اور ایک دوسرے کی تصاویر بھی ہٹادی تھیں جبکہ کرن نے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام بھی الگ کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سینئر اداکار عابد کشمیری اداکار عمران اشرف کے پرستار نکلے
اداکار عمران اشرف بھی آنجہانی سدھوموسے والا کے مداح نکلے
اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کرن اشفاق نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ”ہم بوجھل دل کے ساتھ یہ اعلان کررہے ہیں کہ ہم نے باہمی رضامندی اور احترام کے ساتھ اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم دونوں کی بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہام رہے گا جس کےلیے ہم بہترین والدین بن کررہنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے“۔
انہوں مزید کہا کہ”ہماری اپنے مداحوں ، خیرخواہوں اور میڈیا سے درخواست ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم سے تعاون کریں اورہمیں وہ خلوط مہیا کریں جوہمیں آگے بڑھنے کیلیے درکا ہے“۔
یاد رہے عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔واضح رہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا خان اور ماڈل فخر جعفری نے بھی 14 سالہ شادی کے بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا ۔
گزشتہ ماہ اداکار فیروز خان اور علیزے شاہ کے درمیان بھی طلاق ہوگئی تھی اور اب دونوں کے درمیان کوٹ کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ ہی گلوکارہ آئمہ بیگ اور افضل شگری نے اپنی منگی ختم کردی تھی۔