ارکان پارلیمنٹ کیلئے17 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی

وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے وڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس کی صدارت کی جس میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 17 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مالی اعانت کیلئے بھی 3 ارب روپے سے زائد  فنڈز منظور کیے گئے

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیمز کی مالی معاونت کے لیے 17 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے بھی گرانٹ کااعلان کیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے وڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی  صدارت کی۔ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ  کی ترقیاتی اسکیمز کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز حکومت کے 6 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پرآگئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 17 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ جبکہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کیلئے 3 ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کی منظوری دی ۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے ساتویں مردم شماری اور خانہ شماری کی سمری کو موخر کردیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری کیلئے فنڈز کے اجراء کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ نے فوڈز سپورٹ پروگرام اور کسانوں کی مالی اعانت کیلئے سمری پیش کی جسے کمیٹی نے منظور کیا۔ کسانوں کیلئے جاری فنڈز فصلوں کیلئے بیچ کی خریداری اور دوسرے معاملات میں خرچ کی جائے گی ۔

کمیٹی نے وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے کے اضافی فنڈز بھی مختص کیے ہیں۔ فنانس حکام کے مطابق اس میں 50 فیصد رقم وفاق جبکہ باقی 50 فیصد رقم صوبائی حکومتیں دیں گی ۔

کابینہ ڈویژن نے ای سی سی کو مطلع کیا کہ وفاقی حکومت ایس ڈی جیز ( SDGs) کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے کنونشنز کے مطابق کمیونٹی پر مبنی "پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام  ایس اے پی (SAP) چلا رہی ہے۔

ایس اے پی سے ملک بھر میں شہری/دیہی انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی کی رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے بجٹ 2022-23 میں ایس ڈی جی کے تحت 70 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر