امریکی کرنسی نے پھر پاکستانی روپے کو روند ڈالا، ایک ڈالر221 روپےکا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا،انٹربینک میں ایک روپے 17 پیسے اضافے سے امریکی ڈالر 220 روپے 88 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے اضافے سے 227 روپے 90 پیسے کا ہوگیا، معیشت دانوں نے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈالر کی اسمگلنگ کو روپے پر دباؤ کی وجہ قرار دیا ہے
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی یوایس کرنسی مہنگی ہوئی ۔
پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 17 جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 70 پیسے مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
ارکان پارلیمنٹ کیلئے17 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق آج انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک روپے 17 پیسے اضافے سے امریکی ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Bxnqj6yBLq pic.twitter.com/JvzpjfUM1E
— SBP (@StateBank_Pak) October 19, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی یوایس کرنسی نے روپے کو دباؤ میں لیے رکھا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے اضافے سے 227 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے۔
معاشی امور کے ماہرین کے مطابق بیرونی ادائیگیوں اور درآمدات کی باعث پاکستانی کرنسی دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روپیہ کمزور ہوتا جا رہا ہے جبکہ اعلان کردہ عالمی امداد بھی تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
ملک میں زرمبادلہ کے کمی بھی روپے کی قدر میں کمی کا باعث بننے کی وجہ بن رہی ہے۔ یوایس کرنسی کی قدر میں اضافے کو افغانی تاجروں کی زائد قیمت پر ڈالر خریداری بھی ایک وجہ قرار دی جارہی ہے ۔