شاہ رخ جتوئی کو بنیاد بناکر دہشتگردوں نے بھی”وی آئی پی علاج“  کے مزے اڑائے

ایم کیو ایم کے سعید بھرم سمیت 19 دہشت گرد بہادر آباد کے نجی اسپتال میں عیش و آرام کی زندگی گزارتے رہے۔

شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ  کی جانب سے بری کیے جانے والے مجرم شاہ رخ جتوئی  کو مثال بناکر کراچی جیل میں قید کئی بدنامہ دہشت گردوں نےبھی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وی آئی پی علاج کے مزے اڑائے۔

دی نیوز کے  سینئر ہیلتھ رپورٹر نے شاہ رخ جتوئی کی بریت کے بعد اپنی پرانی اسٹوری ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ جتوئی کی رہائی: اٹارنی جنرل اور جبران ناصر کا عدالت عظمیٰ سے شکوہ

شاہ زیب قتل کیس: سپریم کورٹ سے مرکزی مجرم شاہ رخ کی بریت کا حکم صادر

محمد وقار بھٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے بیپر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ چونکہ شاہ رخ جتوئی کو جیل سے باہر اسپتالوں میں رکھا جا رہا تھا، اسی بنیاد پر لسانی اور فرقہ وارانہ دہشت گردوں کو بھی اسپتالوں میں رکھ کر سہولتیں پہنچائی جا رہی تھیں۔

وفار بھٹی نے اپنے بیپر میں بتایا کہ تھا کہ مجرم کو فراہم کی جانے والی وی آئی پی علاج کی سہولت کو بنیاد بناکر ایم کیو ایم کے سیعد بھرم سمیت کئی خطرناک قیدیوں کو کراچی سینٹرل جیل سے بہادر آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا  تھا تاہم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال سے جیل منتقلی کے بعد دیگر 19 قیدیوں کو بھی اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیاتھا۔

رواں  برس جنوری میں مجرم شاہ رخ کی کراچی سینٹرل جیل کے بجائے نجی اسپتال میں موجودگی کا انکشاف ہواتھا۔ وقار بھٹی دی نیوز میں شائع ہونے والی اپنی خبر میں بتایا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو معمولی مرض”بواسیر“ کے ایک انتہائی معمولی  ٹیسٹ کیلیے  بہادر آبادمیں واقع اس کے والد کے ذاتی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں عیش و آرام کی زندگی گزار رہا تھا۔

خبر کے مطابق مجرم شاہ رخ گزشتہ 20 ماہ سے نجی اور سرکاری اسپتال میں وی آئی پی علاج کے مزے اڑا رہا تھابعد ازاں اسے گزشتہ برس مئی یا جون میں قمر الاسلام میڈیکل سینٹر نامی نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جواس کے والد کی ملکیت تھا۔

متعلقہ تحاریر