غیرملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 22 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
وزارت سرمایہ کاری کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری 47 کروڑ 92 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 25 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں خاطر خوا کمی آنے لگی، رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ 25 کروڑ 34 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 47 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تھی۔
وزارت سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ 25 کروڑ 34 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 47 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تھی۔
یہ بھی پڑھیے
صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک ریفرنس دائر کردیا
آئی ٹی برآمدات میں غیرمعمولی نمو حاصل کرکے معیشت کو سنبھالا دیں گے، اسحاق ڈار
وزارت سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 22 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کی بہتری کے لیے پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے۔ اسی لیے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے محتاط ہیں۔
دوسری جانب ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے بھی سرمایہ کاروں کو ‘شش و پنج’ میں مبتلا کر رکھا ہے۔









