لمز یونیورسٹی کی طالبہ کا صوبائی وزیر محسن لغاری کو شاندار خراج تحسین
طالبہ مناہل احمد کا کہنا ہے وزیر تعلیم پنجاب کے لیکچر کے دوران میں بالکل بھول گئی تھی کہ وہ ایک وزیر ہیں۔ کیونکہ وہ ایک استاد کی شکل میں ڈھل چکے تھے۔

لاہور یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (لمز) کی طالبہ نے وزیر تعلیم پنجاب محسن لغاری کو بہترین منسٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ وزارت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب محسن لغاری نے لاہور یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (لمز) کا دورہ کیا اور طالب علموں کو ایک شفیق استاد کی طرح اپنی وزارت کے زیر سایہ ہونے والے اقدامات پر لیکچر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی پولیس نے 4 سالہ بچے پر اینٹ سے میاں بیوی کا سر پھاڑنے کا مقدمہ بنادیا
میاں اسلم اقبال نے سابق صوبائی وزیر علیم خان کو قبضہ گروپ قرار دے دیا
لمز یونیورسٹی کی طالبہ مناہل احمد نے ان کے لیکچر کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "خواتین و حضرات یہ حکومت پنجاب کے وزیر خزانہ سر محسن لغاری ہیں۔”
LUMS and politicians (partx2)
This ladies and gentlemen is the finance minister of @GovtofPunjabPK Sir Mohsin Laghari.
He came in for an academic talk on the process of legislation, and it was everything above and beyond. Mid lecture I had effectively forgotten- pic.twitter.com/G22inGdLie— Manahil Ahmed 🇵🇰🇵🇸 (@minuahmed2) October 19, 2022
مناہل احمد آگے بڑھتے ہوئے لکھتی ہیں کہ وہ قانون سازی کے عمل پر ایک علمی گفتگو کے لیے آئے تھے مگر انہوں نے اس سے بڑھ کر گفتگو کی۔”
طالبہ مزید لکھتی ہیں کہ "ان کے لیکچر کے دوران میں بالکل بھول گئی تھی کہ وہ ایک وزیر ہیں۔ کیونکہ وہ ایک استاد کی شکل میں ڈھل چکے تھے۔”
وہ لکھتی ہیں کہ "انہوں نے ہم سے سوالات و جوابات کیے ، انہوں نے ہمارے تصورات سے بڑھ کر جوابات دیئے ، ان کا لیکچر دو گھنٹے تک مسلسل چلتا رہا ، مگر ان کو جوش کم نہیں ہوا۔”
مناہل احمد نے محسن لغاری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پنجاب کے عوام نے گزشتہ انتخابات کے دوران جو صدمے اور تکالیف برداشت کیں ، اس کےلیے ضرورت تھا کہ ان جیسی شخصیت اسٹیئرنگ وہیل پر بیٹھی ہو۔ میں محسوس کرسکتی ہوں کہ ہم واقعی محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔”









